پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔اتوار کے روز راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 180 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی۔ رحمن اللہ گرباز کو نسیم شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ان کے بعد ایلکس ہیلز 12 رنز بنانے کے بعد نوین الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان ابھی کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے اور صرف 8 رنز ہی بنا پائے تھے کہ افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔کولن منرو نے 29 گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔مبشر خان پانچ رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور انہیں چھ رنز پر محمد نواز نے بولڈ کر دیا۔اعظم خان 25 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا۔ ان کے بعد حسن علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آغاز میں ہی کوئٹہ نے  17 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔جلدی وکٹیں گنوانے کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زدران کے درمیان 64 گیندوں پر 104 رنز کی شراکت قائم کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری جب محمد نواز فضل حق فاروقی کی گیند مبشر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کے آخر میں ایک اور کیمیو دیکھنے میں آیا جب عمر اکمل نے 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نجیب اللہ زدران نے 59، محمد نواز نے 52 اور عمر اکمل نے 43 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی نے تین، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو وکٹوں سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم ٹاپ پر آگئی؟

دبئی: پاکستانی کِک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی نے چھ وکٹوں سے میدان مار لیا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاک بھارت تناؤ کے سبب ازبکستان منتقل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی