’راشد خان کا نعرۂ مستانہ‘

لیگ سپنرز عموماً نرم خُو، خوش مزاج اور ہنس مُکھ ہوا کرتے ہیں۔ انھیں اپنے ہنر کا سکہ منوانے کو فاسٹ بولرز کے جیسی لفظی گولہ باری کی ضرورت نہیں پڑتی، انگلیوں کا جادو ہی کافی رہتا ہے۔بطور کپتان شاہین آفریدی تجربات سے کتراتے نہیں ہیں۔ کپتان کو یہ سہولت بھی میسر ہوتی ہے کہ جب جی چاہا، خود بیٹنگ کو چلا آیا اور جب دل کیا، خود ہی بولنگ شروع کر دی۔ شاہین آفریدی اپنے اس اختیار سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔ اس سیزن وہ مڈل آرڈر کے لگ بھگ سبھی نمبروں پہ مستفید ہو چکے ہیں مگر یہاں غالباً وہ پہلی بار عین صحیح نمبر اور صحیح وقت پہ پہنچے۔ جس وقت شاہین کریز پہ پہنچے، قلندرز کا متوقع مجموعہ اس پچ کی استعداد سے کم رہنے کو تھا۔ اگرچہ ملتان کے پیسرز خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کر پائے مگر سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کے بعد جب اینڈی فلاور کے مشورے پہ اسامہ میر کو اٹیک میں لایا گیا تو قلندرز کے قدم لڑکھڑا گئے۔ وہاں شاہین آفریدی جیسے کسی زور آور کی ہی ضرورت تھی جس کی کلائیوں کی تیزی محمد رضوان کے منصوبے ڈھیر کر پاتی۔ جہاں ڈیتھ اوورز میں پلان فُل لینتھ پہ وائیڈ لائن کا طے پایا تھا، وہاں لینتھ کے زون میں بالآخر کوئی ایسی لائن نہ بچی جو شاہین کے لمبے بازوؤں کی رسائی سے دور رہ پاتی۔ٹورنامنٹ کے بہترین بولر احسان اللہ نے سیزن کا اختتام اپنے بدترین اوور سے کیا اور شاہین آفریدی کی بیٹنگ مہارت نے میچ کو زندہ کر دیا۔ اگر اس بیٹنگ فرینڈلی وکٹ پہ مجموعہ 180 کے لگ بھگ رہ جاتا تو ملتان کی منھ زور بیٹنگ لائن دو اوورز پہلے ہی لکیر کے پار پہنچ جاتی۔لیکن شاہین نے جب خود بولنگ کا آغاز کیا تو حسبِ عادت فُل لینتھ سے اِن سوئنگ کھوجنے کی کوشش میں یہ بھول گئے کہ ابھی کچھ ہی لمحے پہلے وہ خود اسی پچ پہ فُل لینتھ کی بھد اڑا چکے تھے۔ عثمان خان نے ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جو خود انھوں نے ملتان کے پیسرز کے ساتھ کیا تھا۔یہاں پیسرز کے لیے فُل لینتھ زہرِ قاتل ثابت ہو رہی تھی اور اگر معاملہ اسی ڈگر پہ چلے جاتا تو ٹائٹل کے دفاع کا خواب دم توڑ جاتا۔ رائلی روسو نے جب قلندرز کی امیدوں پہ پانی پھیرنے کا آغاز کیا تو قلندرز کا ایک ہی مہرہ تھا جو یہ بازی پلٹ سکتا تھا۔راشد خان کہتے ہیں کہ اگر بلے باز ان سے بچنے بچانے کی کوشش کر رہا ہو تو وہ بہت لطف محسوس کرتے ہیں مگر جب کوئی انہیں چھکا رسید کرتا ہے تو پھر 'مزہ' آتا ہے۔ اچانک ایک جذبہ سا عود کر آتا ہے، ان کے ذہن کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور وکٹ اڑانے کی خواہش بیدار ہو جاتی ہے۔سمیع چوہدری کے دیگر کالم’تو آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں فرق کیا ہوا؟‘اگر زلمی بھی زمان خان سے سیکھ پاتیسلطانز نے جس بے خوفی سے ٹرافی کے تعاقب کا آغاز کیا تھا، وہ ہرگز قلندرز کی رسائی میں نہ آ پاتی اگر روسو اسی جذبے سے چار اوورز مزید اس پچ پہ گزار جاتے۔ وہاں راشد خان کے اس سپیل نے زمان خان اور شاہین آفریدی کو وہ مطلوبہ رن ریٹ فراہم کیا جہاں سے ڈیتھ اوورز کے لیے دونوں پیسرز کا کام سہل ہوا۔پی ایس ایل 8 کی انفرادیت رہی ہے کہ پہلی بار بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں فارن کی بجائے لوکل پلیئرز فیصلہ کن مراحل پہ کلیدی کردار نبھاتے آئے ہیں۔ مگر ٹورنامنٹ کے اختتامی نوٹ پہ ایک ایسے فتح گر کی مسکراہٹ ہے جسے اگر لوکل نہ کہا جائے تو فارن کہے بھی بات بنتی نہیں۔راشد خان عموماً وکٹ لینے کے بعد ہنستے مسکراتے نظر آیا کرتے ہیں مگر روسو کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا جوش دیدنی تھا۔ اس سے قبل روسو نے جو جارحیت دکھائی دی، اس نے راشد کے اندر وہی جذبہ پیدا کر دیا تھا جس سے وہ 'محظوظ' ہوا کرتے ہیں۔اگرچہ میچ کی دونوں اننگز کے اختتامی نوٹ شاہین آفریدی کے ہنر نے ثبت کیے مگر یہ بیچ کے اوورز میں راشد خان کا نعرۂ مستانہ ہی تھا جو قلندرز کو میچ میں واپس لے آیا اور ٹرافی کو قلندرز تک۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ٹی20 کرکٹ کی نئی تاریخ: ایک ہی میچ میں تین سپر اوورز

اولمپک ہیرو ارشد ندیم کیلئے فوربز کا بین الاقوامی اعزاز

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

سابق فاسٹ بولر نے نسیم شاہ کے میرٹ پر سوالات اٹھا دیے

لیگ کرکٹ کس طرح بین الاقوامی کرکٹ کا مستقبل بدل رہی ہے؟

آئی سی سی کی تینوں کرکٹ فارمیٹس کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کیا ہیں؟

قومی کرکٹرز کے اسکلز کیمپ کا لاہور میں آغاز

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان پلیئنگ الیون سے بھی باہر

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی