سابق فاسٹ بولر نے نسیم شاہ کے میرٹ پر سوالات اٹھا دیے


پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم میں نسیم شاہ کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔ سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ناقص کارکردگی کے باوجود نسیم شاہ کو کس بنیاد پر منتخب کیا گیا؟میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔تنویر احمد نے کہا کہ اگر آپ نے نسیم شاہ کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے منتخب کیا اور کھلایا نہیں، تو پھر منتخب ہی کیوں کیا؟ان کی پی ایس ایل کارکردگی بہت خراب تھی، فٹنس دیکھیں، رن اپ دیکھیں، انرجی ہی نہیں ہے۔ وہ پوری کوشش ہی نہیں کر رہا۔ انجری کے مسائل بھی ہیں، تو پھر ٹیم میں کیسے آ گیا؟۔تنویر احمد نے الزام عائد کیا کہ نسیم شاہ کی سلیکشن اسلام آباد یونائیٹڈ سے اُن کے تعلق کی بنیاد پر کی گئی کیونکہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ کا تعلق بھی اسی فرنچائز سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی باصلاحیت اور فارم میں موجود بولرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میں میر حمزہ بہترین بولنگ کر رہے تھے، انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔عباس آفریدی کو بھی پہلے شامل نہیں کیا گیا لیکن جونہی وسیم جونیئر زخمی ہوئے، تو فوراً عباس کو ٹیم میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پی ایس ایل 10 میں 10 میچز میں صرف 9 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 9.30 رہا۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔پاکستان کا جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا امکان ہے، جس کا حتمی اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے متوقع ہے۔اس کے بعد اگست میں قومی ٹیم، سلمان آغا کی قیادت میں، ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکہ میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

اولمپک ہیرو ارشد ندیم کیلئے فوربز کا بین الاقوامی اعزاز

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

سابق فاسٹ بولر نے نسیم شاہ کے میرٹ پر سوالات اٹھا دیے

لیگ کرکٹ کس طرح بین الاقوامی کرکٹ کا مستقبل بدل رہی ہے؟

آئی سی سی کی تینوں کرکٹ فارمیٹس کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کیا ہیں؟

قومی کرکٹرز کے اسکلز کیمپ کا لاہور میں آغاز

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان پلیئنگ الیون سے بھی باہر

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی