
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم ہوں گے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا شامل ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جن کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لیے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری ٹیم کو پاکستانی کنڈیشنز میں مدد دے گی۔