
اسلام آباد: رواں سال کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2023 کا پہلا چاند گرہن آج 5 مئی کی شب ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہو گا۔ جو ایشیا کے بیشتر ممالک سمیت جنوبی اور مشرقی یورپ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہو گا۔ آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ چاند گرہن کے دوران زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے چاند کی چمک کم ہو جاتی ہے۔ماہر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے اور یہ چاند گرہن پینمبرل گرہن ہے۔