پاکستانی شہری ایران اورعراق کے سفرسے گریزکریں، دفترِ خارجہ


پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ وزارت خارجہ کےمطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی وطن واپسی میں معاونت کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ایران میں پاکستانی زائرین کی حفاظت کےلیے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت پردفترخارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیا اور ہیدات کی گئی ہے کہ زائرین کی حفاظت کےلیے اقدامات کیےجائیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے تمام ترممکن وسائل بروئےکارلائےجائیں اور صورتحال معمول پرآنےتک دفترخارجہ اورایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت متعدد اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے پہلی کامیاب کارروائی، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی

مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

کراچی کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ترقیاتی منصوبوں کی ’بھرپور تشہیر کا اختیار‘، پنجاب حکومت کون سا قانون لا رہی ہے؟

ترقیاتی منصوبوں کی ’بھرپور تشہیر‘ کا اختیار، پنجاب حکومت کون سا قانون لا رہی ہے؟

پاکستان میں سولر پینلز پر نیا ٹیکس لگنے سے صارفین پر کیا اثر پڑے گا؟

ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘

پاکستان کے نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت

مسئلہ کشمیرکا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہے، بلاول بھٹو

ایران میں مقیم پاکستانیوں کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت، پاکستانی سفارتخانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی