میسی نے رضامندی ظاہر کر دی


ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب کے فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی نے فرانسیسی کلب کو خیربار کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہیں سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے سالانہ 93 ارب روپے سے زائد کی پیشکش کی ہے۔معروف فٹبالر لیونل میسی اور سعودی کلب الہلال میں معاہدہ جلد متوقع ہے تاہم میسی اس وقت فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیل رہے ہیں اور پی ایس جی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی کو 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ کلب کی جانب سے معطلی پر خدشہ تھا کہ لیونل میسی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور کسی دوسرے کلب کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔واضح رہے کہ سعودی فٹبال کلب الہلال نے میسی کو تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کے معاہدوں میں سے ایک کی پیشکش کی ہے جبکہ 2021 میں میسی نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا جو رواں برس ختم ہوجائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان

’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے بقایا میچز کب کھیلے جائیں گے؟

انڈیا، پاکستان لڑائی سے متاثرہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کب ہو گا؟

پی ایس ایل 10 کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے کی تیاری

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

انڈیا پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ ایک ہفتے کے لیے معطل

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

پی ایس ایل: اب تک اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

’کرپشن کا خاتمہ‘ ، پی ایس ایل 10 میں انٹیگریٹی آفیسرز کیوں نہیں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی