ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان


بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ کا 14 سالہ کرئیر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی کھلاڑی نے جاری کردہ جذباتی پیغام میں کہا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں، لیکن مجھے یہ صحیح محسوس ہو رہا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔واضح رہے کہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی، وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔یاد رہے کہ چند گزشتہ دنوں بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کوہلی کے فیصلے نے بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ لائن اپ کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہے۔جبکہ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ کی دوری پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان

’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے بقایا میچز کب کھیلے جائیں گے؟

انڈیا، پاکستان لڑائی سے متاثرہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کب ہو گا؟

پی ایس ایل 10 کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے کی تیاری

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

انڈیا پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ ایک ہفتے کے لیے معطل

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

پی ایس ایل: اب تک اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی