وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘


انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔کرک انفو کے مطابق پیر کو کیے گئے اس اعلان کے ساتھ ہی 14 برسوں پر محیط اس شاندار دور کا اختتام ہو گیا جس کے دوران 123 ٹیسٹ کھیلے گئے اور جن میں سے 38 ان کی کپتانی میں ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ان میچز میں وراٹ کوہلی نے مجموعی طور پر 9 ہزار 230 سکور بنائے جن کی اوسط 46 اعشاریہ 85 بنی ہے۔وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ میچ کے لیے نیلے رنگ کی کِٹ پہنی، اس لمحے کو 14 برس ہو گئے ہیں۔ سچی بات ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے یہاں تک لائے گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا اور ایک شکل میں ڈھالا، اس نے مجھے بے شمار سبق بھی سکھائے جن کو میں ساری زندگی اپنے ساتھ رکھوں گا۔‘انہوں نے پیر کی صبح کی گئی اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’اس فارمیٹ (ٹیسٹ) سے دور ہونا میرے لیے آسان نہیں ہے مگر یہ فیصلہ مجھے درست لگ رہا ہے، میرے پاس جو کچھ بھی تھا وہ میں نے اس کو دیا اور اس نے اس سے کہیں زیادہ واپس کیا جس کی میں امید بھی نہیں کر سکتا تھا۔‘ان کے مطابق ’میں دل سے مشکور ہوں اس کھیل کا اور ان لوگوں کا جن کے ساتھ میں نے میدان میں کرکٹ کھیلی۔‘رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔ 20 جون کو شروع ہونے والی اس سیریز کے حوالے سے خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ اس میں ان کو شامل کیا جائے گا۔فوٹو: (کرک انفو)اس وقت یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کوہلی ایک ماہ سے بورڈ کے حکام سے اس معاملے پر بات چیت کر رہے تھے۔کوہلی کے لیے ٹیسٹ فارمیٹ کچھ زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہا تھا، نومبر 2024 میں پرتھ ٹیسٹ میں انہوں نے سینچری سکور کی تھی جو کہ جولائی 2023 کے بعد ان کی ٹیسٹ میں پہلی سینچری تھی جو انہوں نے پورٹ آف سپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی تھی۔اسی طرح 2019 میں پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی کے بہترین 254 رنز بنائے تھے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ اس وقت ان کی اوسط 55 اعشاریہ 10 تک تھی۔اور 2019 میں پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آؤٹ 254 رنز بنانے کے بعد اس کی اوسط اپنے عروج پر 55.10، گزشتہ 24 مہینوں میں 32.56 تھی جبکہ پچھلے دو 24 ماہ کے دوران ان کی اوسط 32 اعشاریہ 56 رہی۔اس کے باوجود خیال یہ کیا جاتا ہے کہ انتظامیہ اور سیلیکٹرز انگلینڈ ٹور کے دوران ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے، جو انڈیا ممکنہ طور پر ایک نئے کپتان شبمن گل کی قیادت میں کھیلے گا کیونکہ وہ رواں ہفتے کے آغاز میں ٹیسٹ کرکٹ کے ریٹائرمنٹ لینے والے روہت شرما کی جگہ لینے والوں میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔وراٹ کوہلی اور روہت شرما بی سی بی آئی کی سب سے اونچی کیٹگری اے پلس میں شامل تھے جو عام طور پر ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو تینوں فارمیٹس کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

مائیک ہیسن کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی

شعیب ملک مینٹور شپ سے فارغ، سابق کرکٹر کا اہم بیان

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا نیا شیڈول جاری

2 ہفتے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے استعفیٰ دے چکا تھا، شعیب ملک

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

انڈیا اور پاکستان میں سیز فائر کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال: آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے کھیلے جائیں گے

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان

’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی