پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی


پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کرانے کی تیاریاں شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائز مالکان سے بھی مشاورت کر رہی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں سےدستیابی پربات چیت کی جا رہی ہے ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کےمطابق پی ایس ایل کےبقیہ میچز کا شیڈول بنایا جائے گا جبکہ کل تک بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بقیہ 8 میچز کا شیڈول انٹرنیشنل سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا جس کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دینگے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھیں لیکن مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی کرائے جائیں گے۔ جب کہ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان

’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے بقایا میچز کب کھیلے جائیں گے؟

انڈیا، پاکستان لڑائی سے متاثرہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کب ہو گا؟

پی ایس ایل 10 کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے کی تیاری

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

انڈیا پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ ایک ہفتے کے لیے معطل

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

پی ایس ایل: اب تک اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی