’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان


پاکستان سپر لیگ کی فرینچائز پشاور زلمی نے انڈیا کے خلاف ’دلیرانہ ردعمل‘ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اتوار کو پشاور زلمی کی انتظامیہ کی جانب سے اقدام کو ’قومی یکجہتی کا اشارہ‘ قرار دیا گیا ہے۔یہ اعلان پاکستان کے یوم تشکر کے روز سامنے آیا جس کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے یہ کہتے ہوئے کیا تھا کہ ’فوجی جوانوں نے انڈیا کو مناسب جواب دیا۔‘بدھ کو انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر حملے کیے گئے جس کے بعد پاکستان نے کہا تھا کہ اس نے انڈیا کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے ہیں جس کی جزوی طور پر تصدیق انڈین حکومت کے ذرائع نے بھی کی اور کم سے کم تین جہازوں کو تسلیم کیا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حالیہ واقعات سے قومی سلامتی اور عام شہریوں کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوئے مگر پاکستان کے فضائی محافظوں کے ’تیز، درست اور دلیرانہ ردعمل‘ نے کسی بھی بڑے نقصان کو ٹال دیا۔ان کے مطابق ’ان کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف الفاظ میں ہی ان کی عزت نہیں کرتے بلکہ بامعنی عمل سے بھی سراہتے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ان کا یہ کردار قومی سالمیت کا مضبوط نشان ہے اور ہم اپنے ان ہیروز کا احترام کرتے ہیں جو غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔‘یہ اعلان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔دو جوہری پڑوسیوں کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی جنگ میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان شدید تناؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں نے ہی اپنی ٹی20 لیگز کو ملتوی کر دیا ہے۔دونوں ممالک کے کرکٹ حکام باقی ماندہ میچز کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی کا بڑا اعلان، مداح پریشان

’دلیرانہ ردعمل‘، پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کے لیے پانچ کروڑ انعام کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے بقایا میچز کب کھیلے جائیں گے؟

انڈیا، پاکستان لڑائی سے متاثرہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کب ہو گا؟

پی ایس ایل 10 کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے کی تیاری

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

انڈیا پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ ایک ہفتے کے لیے معطل

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

پی ایس ایل: اب تک اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی