
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کا8روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ہم نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے عمران خان کا 8 روزہ ریمارنڈ منظور کر لیا ،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔اس سے قبل وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو وکلاء اور انکے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچا لیا تھا۔شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور دیگر کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہینچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنی تھی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پرفرد جرم عائد کر دیشاہ محمود قریشی کے ہمراہ کارکنان او وکلا نے انہیں بچا لیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی لاہور میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔