جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت پر انعام کا اعلان


محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری نجی املاک اور ٹرانسپورٹ کو آگ لگانے، نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے دولاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں اخبارات میں جاری اشتہارمیں تصاویر کے ساتھ دو نمبر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے شر پسند عناصر کی اطلاع دینے کیلئے ٹال فری نمبر 0800-11111اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب 0333-6568985جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہورمیں جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی اور دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا ء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلا ؤگھیرا اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

حضرت داؤد: چرواہے سے بادشاہ اور نبی بننے کا سفر، اسلام اور دیگر مذاہب میں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

کراچی کی خواتین میں کبوتروں سے کون سی بیماری پھیلنے لگی؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

جنگ جیتنے پر مادھوری لینے کی خواہش۔۔ بڑے میاں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہ رکھا ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

انڈیا میں مسلمانوں اور کشمیروں کے خلاف تشدد کے واقعات: ’پہلگام حملے کو وسیع تر فرقہ واریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

انڈین ایئرفورس کی ’لینڈ اینڈ گو‘ مشق: طیاروں کی گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ

غیرمعمولی طوفان، آسمانی بجلی اور ’رات جیسی تاریکی‘: ’راولپنڈی میں اتنی خوفناک آندھی نہیں دیکھی‘

امید ہے کہ پہلگام حملے پر انڈیا کے ردعمل سے وسیع تر علاقائی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا: نائب امریکی صدر

سونا سستا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کا نیا بیان بھارتی باکسر کو مرچیں لگا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی