’گولڈن جوڑا‘، امیتابھ اور جیا بچن کا نصف صدی کا ساتھ اور ’اَن دیکھی تصویر‘


آج بالی وڈ کے سب سے نمایاں جوڑے امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی شادی کی 50 ویں سالگرہ ہے، جس پر وہ ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں تو وصول کر ہی رہے ہیں تاہم ان کی بیٹی نے سب کو ہی اس خوشی میں شریک کر لیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق امیتابھ بچن کی بڑی بیٹی شویتا بچن نے خوشی کے اس موقع پر جوڑے کی ایک ایسی پرانی تصویر شیئر کی ہے جو اس سے قبل فینز نے نہیں دیکھی تھی۔تصویر میں نوجوان امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔شویتا بچن نے ساتھ لکھا کہ ’میرے والدین کو شادی کی 50 ویں سالگرہ مبارک ہو، اب آپ گولڈن جوڑا ہو گئے ہیں۔‘انہوں نے جوڑے کی خوشگوار زندگی کے حوالے سے لکھا کہ ’ایک بار میری والدہ سے پوچھا گیا کہ اتنی اور خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے صرف ایک لفظ بولا ’محبت‘’اور میرے خیال میں میرے والد کی بیوی ہمیشہ ٹھیک کہتی ہیں۔‘اس تصویر پر بالی وڈ کے کئی بڑے ناموں نے تبصرے کیے اور جوڑے کو مبارک باد بھی دی۔امیتابھ بچن نے 80ویں سالگرہ کے موقع پر فیملی تصویریں شیئر کی تھیں (فوٹو: انسٹاگرام، امیتابھ بچن)ڈائریکٹر زویا اختر نے کہا کہ ’یہ دونوں کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘اسی طرح شویتا بچن کی بیٹی نیویا نویلی نندا نے پوسٹ کے نیچے دل کے ایموجیز لگا کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔مہدیپ کمار نے لکھا کہ ’آپ کے والدین کو شادی کی 50 ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘اداکار چنکی پانڈے نے لکھا کہ ’ہیپی گولڈن اینیورسری‘دوسری جانب اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ کے حوالے سے امیتابھ بچن نے رات گئے لکھا کہ ’تین جون کا سورج ابھرنے میں چند لمحے ہی رہ گئے ہیں اور اس کے بعد سال 50ویں ہندسے میں داخل ہو جائے گا۔‘مبارک باد دینے والوں کے لیے احترام اور محبت، ساتھ ہی انہوں نے گلے لگنے کا ایموجی بھی لگایا۔امیتابھ بچن کی نواسی نے بھی نانا نانی کی تصویر شیئر کی (فوٹو: انسٹاگرام، نیویا نویلی ننداٌبات یہیں پر آ کر نہیں رکی بلکہ امیتابھ بچن کی نواسی نیویا نویلی نندا نے اپنے نانا، نانی کی ایک ایسی فوٹو بھی شیئر کی جو ’کبھی خوشی، کبھی غم‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔انہوں نے لکھا کہ ’50 سال‘۔جس کے بیک گراؤنڈ میں امیتابھ بچن کی فلم ابھیمان کا گانا ’تیری بندیا رے‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔جوڑے نے تین جون 1973 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔جوڑے نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں سلسلہ، شعلے، زنجیر، چپکے چپکے، کبھی خوشی کبھی غم سمیت دوسری فلمیں شامل ہیں۔امیتابھ بچن اپنی آنے والی نئی فلم پراجیکٹ کے میں دکھائی دیں گے جبکہ جیا بچن ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی