لوگ مجھے شرابی کہتے تھے: پوجا بھٹ کا انکشاف


بالی وُڈ کی اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں شراب نوشی کی عادت تھی تو لوگ انہیں شرابی کہتے تھے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی دوسری قسط میں پوجا بھٹ نے اپنی شراب نوشی کی عادت کے بارے میں بات کی۔پوجا بھٹ نے 44 برس کی عمر میں شراب نوشی کی عادت کو کم کرنے پر بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ کیسے معاشرے میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کُھلے عام شراب نوشی اور نشے بازی کی عادت کے بارے میں بات کرنے کی اُس طرح اجازت نہیں دی جاتی۔بگ باس او ٹی ٹی کی دوسری قسط میں شو میں مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بگ باس کے گھر میں ایک دوسرے سے تعلقات قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس دوران امیدواروں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی ذاتی باتیں اور قصے شیئر کیے۔اس سلسلے میں سائرس بروچا اور بقیہ ساتھی امیدواروں سے بات کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ ’مجھے شراب پینے کی عادت تھی، اس وجہ سے میں نے اپنی اس عادت کو تسلیم کیا اور اسے ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔‘اداکارہ نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو نشے بازی کے بارے میں مردوں کی طرح کھلے عام بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔پوجا بھٹ نے ’سڑک‘ سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)ان کا کہنا تھا کہ ’معاشرہ مردوں کو لائسنس دیتا ہے تو وہ نشے بازی اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے متعلق کھلے عام بات کرتے ہیں۔ تاہم خواتین سرعام شراب نہیں پیتی ہیں اور وہ اس وجہ سے سرعام اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتیں۔ میں سرعام شراب نوشی کرتی تھی تو جب میں نے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سوچا تو کہا کہ میں کیوں چھپ کر اس سے چھٹکارا حاصل کروں؟‘پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ ’لوگ مجھے شرابی کہتے تھے لیکن پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں شراب نوشی سے چھٹکارا حاصل کروں گی۔‘خیال رہے بگ باس او ٹی ٹی کا دوسرا سیزن آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ’جیوسنیما‘ پر سٹریم کر رہا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by JioCinema (@officialjiocinema)مشہور ٹی وی شو کے او ٹی ٹی ورژن کی میزبانی پہلی مرتبہ سلمان خان کر رہے ہیں۔اس سے قبل بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون کی میزبانی ہدایتکار کرن جوہر نے کی تھی۔پوجا بھٹ کا شمار اپنے وقت کی مشہور اور گلیمرس اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ’سڑک‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ اور ’چاہت‘ سمیت کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔ آخری بار وہ 2021 میں نیٹ فلکس کی سیریز ’بامبے بیگمز‘ میں نظر آئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

منیب بٹ کی شادیوں پر کھانا ضائع کرنے والوں کیلئے سخت تلقین

رحما زمان کی فیروزخان کی تعریف پر اداکار کا انوکھا رد عمل

بھارتی انتہا پسندی پر فیصل قریشی کا سخت بیان

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

شوہر کو بچپن سے جانتی تھی لیکن۔۔ ثانیہ سعید پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں بول اٹھیں

سالے کی شادی میں کھانا ضائع ہوتا دیکھ کر بلبلا اٹھے۔۔ منیب بٹ نے ویڈیو بنا کر شادی میں آئے مہمانوں کے لتے لے ڈالے ! دیکھیں

ملکو جب نوٹ لے کر گئے تو کیا دھوکا ہوا؟ شادی میں نچھاور ہونے والے نوٹوں کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

نرگس جو اپنے شوہر سنیل دت کی دعاؤں کی وجہ سے ڈیپ کوما سے لوٹ آئيں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گیئں

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

انڈین اداکار اعجاز خان اور ان کے شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر فحش مواد کا الزام، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی