منیب بٹ کی شادیوں پر کھانا ضائع کرنے والوں کیلئے سخت تلقین


پاکستانی اداکار منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے۔ منیب بٹ اپنے حالیہ وی لاگ میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے خفا اور نالاں نظر آئے۔اداکار کے تازہ وی لاگ سے ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں شادی میں مدعو مہمانوں کی جانب سے کھانے کی پلیٹ بھرنے اور بعد ازاں اسے ختم نہ کرنے پر غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔منیب نے اپنے وی لاگ میں ٹیبل پر رکھی پلیٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین بار کچن کا دورہ کیا ہے، شادیوں پر کھانا کبھی بھی ختم نہیں ہوتا ہے جب تک کے مہمان اسے ضائع نہ کریں۔ان کا بچے ہوئے کھانے سے بھری ہوئی پلیٹوں کو کیمرے پر دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سارا کھانا ضائع ہو گیا ہے۔ویڈیو میں اداکار مہمانوں کی جانب سے اس لاپرواہی پر لاجواب اور افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں منیب بٹ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں مثبت بات کر کے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں منیب بٹ کے برادر نسبتی معاذ خان کی شادی ہوئی ہے اور مذکورہ ویڈیو اسی کی ایک تقریب میں بنائی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

منیب بٹ کی شادیوں پر کھانا ضائع کرنے والوں کیلئے سخت تلقین

رحما زمان کی فیروزخان کی تعریف پر اداکار کا انوکھا رد عمل

بھارتی انتہا پسندی پر فیصل قریشی کا سخت بیان

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

شوہر کو بچپن سے جانتی تھی لیکن۔۔ ثانیہ سعید پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں بول اٹھیں

سالے کی شادی میں کھانا ضائع ہوتا دیکھ کر بلبلا اٹھے۔۔ منیب بٹ نے ویڈیو بنا کر شادی میں آئے مہمانوں کے لتے لے ڈالے ! دیکھیں

ملکو جب نوٹ لے کر گئے تو کیا دھوکا ہوا؟ شادی میں نچھاور ہونے والے نوٹوں کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

نرگس جو اپنے شوہر سنیل دت کی دعاؤں کی وجہ سے ڈیپ کوما سے لوٹ آئيں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گیئں

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

انڈین اداکار اعجاز خان اور ان کے شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر فحش مواد کا الزام، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی