لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا


برازیل میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔ برازیلین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بم حملےکا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیہ اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکےکرنےکے لیےکانسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔ مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان متعارف کرایا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف وزارت سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بھارتی انتہا پسندی پر فیصل قریشی کا سخت بیان

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

نرگس جو اپنے شوہر سنیل دت کی دعاؤں کی وجہ سے ڈیپ کوما سے لوٹ آئيں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گیئں

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

انڈین اداکار اعجاز خان اور ان کے شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر فحش مواد کا الزام، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز

شوبز انڈسٹری کو بڑا صدمہ، محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی