جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار


مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی فنکار بھی سامنے آگئے۔ پاکستانی فنکاروں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عسکری قیادت ہمارا فخر ہے اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو دشمن کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ فنکاورں نے مزید کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاک بھارت کشیدگییاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و اسپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز

شوبز انڈسٹری کو بڑا صدمہ، محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

شاہ رخ خان بریڈ پٹ اور جارج کلونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی