محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد


پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ محمد علی نقوی کی اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وارکے ذریعے ملی ، جسے بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کےلیے یہ چوتھی نامزدگی ہے۔2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔محمد علی نقوی نے ایمی ایوارڈمیں نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمی ایوارڈ کےلیے ایک بار پھر نامزد ہونا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔واضح رہے کہ ایمی ایوارڈ (Emmy Award) ایک معتبر امریکی ایوارڈ ہے جو ٹیلی ویژن کی دنیا میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فلموں کے لیے آسکر ایوارڈ اور موسیقی کے لیے گریمی ایوارڈ ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز

شوبز انڈسٹری کو بڑا صدمہ، محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

شاہ رخ خان بریڈ پٹ اور جارج کلونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی