اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز


سینئر اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی ملک اور قوم کے لیے اچھی نہیں ہوتی، تاہم بھارت میں اتنی طاقت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرے۔ نیر اعجاز نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ نیر اعجاز نے ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائے گئے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ماضی میں ’لاگ‘ نامی ڈرامے میں بھارتی فوجی میجر کے کردار کو کافی سراہا گیا اور انہوں نے بھی جان لگا کر خود کو ظالم بھارتی میجر کے طور پر پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار نے بہت سارے مظلوم کشمیریوں کو قتل کیا ہوتا ہے، ان کے کردار کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کا نام نہ لے اور پاکستان سے اظہار محبت نہ کرے۔ اداکار کے مطابق ماضی میں ایسے کردار اور ڈرامے اس لیے بھی مقبول ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کے پاس وقت ہوتا تھا، اسے کئی دن پہلے ہی بتا دیا جاتا تھا کہ آپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، اب کاسٹ کرنے سے چند گھنٹے قبل فون کرکے بلالیا جاتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی اور جنگ کی قیاس آرائیوں کے سوال پر نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ فنکار بھی جنگ سمیت دیگر معاملات پر ایسے ہی پریشان ہوتے ہیں، جیسے ہر پاکستانی ہوتا ہےان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی انتخابات میں جیتنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور وہ اپنے عوام کے جذبات سے بھی کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تو نریندر مودی کی سازش اور عوام کے جذبات سے کھیلنے کی مذمت کر رہا ہے لیکن وہاں کے لوگ نہیں کر رہے، اس لیے بھارتی عوام کو بھی ان کی سازش کو سمجھ کر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔ اداکار کا کہنا تھاکہ اگرچہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی، جنگ اتنا آسان کام نہیں۔نیر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک غیر ترقی یافتہ ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل نہیں لیکن بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستانیوں کا ہاتھ اٹھ گیا تو پھر خیر نہیں۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت اور طاقت تک نہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز

شوبز انڈسٹری کو بڑا صدمہ، محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

شاہ رخ خان بریڈ پٹ اور جارج کلونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی