بھارت، ڈاکٹر یا انجینئر بتا کر 15 خواتین سے شادیاں کرنے والا دھوکے باز گرفتار


نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک ایسے دھوکے باز کو گرفتار کیا ہے جو اب تک 15 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پروفیشنلز خواتین کے ساتھ شادیاں کرچکا ہے، ملزم نے تمام شادیاں 2014 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں کی ہیں۔بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مہیش کے بی نائیک نامی ملزم شادیاں کرنے کے لیے کبھی خود کو ڈاکٹر اور کبھی انجینئر بتاتا تھا، اپنے دعوے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اس نے ایک جعلی کلینک بھی قائم کر رکھا تھا جس میں باقاعدہ نرس بھی ہوتی تھی۔35 سالہ مہیش نائیک نامی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے علاقہ پولیس نے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اس کے طریقہ واردات کو جانچنے کے بعد مکمل اور پکے ثبوتوں کے ساتھ اس کی گرفتاری کی ہے۔ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک اعلیٰ افسران کی جانب سے پولیس کو اس وقت دیا گیا جب اس کی شکایت میسور کی رہائشی ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کی، مدعیہ سے بھی ملزم نے شادی کی تھی۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مہیش کی 15 شادیاں اور چار بچے ہیں، گرفتاری کے بعد پولیس کو ایک اور خاتون کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایتی درخواست موصول ہوئی ہے۔مہیش نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ شادیاں کرنے کے لیے زیادہ تر آن لائن سائٹس کا استعمال کرتا تھا، خود کو ڈاکٹر یا انجینئر بتاتا تھا اور زیادہ تر خواتین کو جھانسہ دینے میں کامیاب بھی ہوتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش سے شادی کرنے سے متعدد خواتین نے انکار بھی کیا کیونکہ انہوں نے جب اس سے گفتگو کی تو اس کی کمزور انگریزی کی وجہ سے انہیں خدشات دامن گیر ہوئے۔پولیس کے مطابق مہیش نائیک کی گرفتاری کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سے شادیاں کرنے والی زیادہ تر خواتین نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ و پروفیشنلز ہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی مستحکم ہیں اور انہیں اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے خاوند کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت، جین دنیا کا امیر ترین بھکاری قرارمیڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ابھی ملزم سے مزید تفتیش و تحقیق کر رہی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔..

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

مسعود اظہر: ہائی جیکرز کے مطالبے پر انڈین جیل سے رہائی اور پھر عالمی دہشتگردوں کی فہرست تک

بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والا یہ پھول سا بچہ کون تھا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں پر مقدمے چلانے کا عمل درست قرار دے دیا

جنگ کے دوران کیا چیزیں گھر میں لازمی رکھنی چاہئیں؟ جانیں ہنگامی صورتحال میں اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے چند اہم طریقے

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

جدید ترین رافیل گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔۔ فرانسیسی حکام کی تصدیق

بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ.. ویڈیو منظر عام پر

پاکستانی فوج کا ’رفال سمیت پانچ انڈین جنگی طیارے‘ گرانے کا دعویٰ: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

پاکستان کا فوج کو جوابی کارروائی کا اختیار دینے کا اعلان، انڈیا کا اپنے زیر انتظام کشمیر میں 10 ہلاکتوں کا دعویٰ

سونا ایک بار پھر مہنگا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

رات کے اندھیرے میں بھارت کا بزدلانہ حملہ۔۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب ! دشمن کو دھول چٹا دی

مریدکے سے مظفرآباد تک: انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کن مقامات کو نشانہ بنایا اور کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی