دنیا بھر میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد 73 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ


دنیا کی لگ بھگ 10 فیصد آبادی ہر رات بھوکے پیٹ سو جاتی ہے،2019 سے اب تک خوراک کی شدید کمی کے شکار افراد کی تعدادمیں 12 کرو ڑ 20 لاکھ اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 73 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن اور 4 دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی،رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کی وبا اور یوکرین کی جنگ کے باعث 4 برسوں میں 12 کروڑ 20 لاکھ مزید افراد بھوک کے شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2030 میں خوراک کی شدید کمی کے شکار افراد کی تعداد 60 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ 2019 سے 2020 کے دوران عالمی سطح پر بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے بعد حالات کسی حد تک بہتر ہو گئے مگر اب بھی مغربی ایشیا، افریقا اور کیریبین کے خطوں میں بھوک کی شرح بڑھ رہی ہے۔ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی وبا اور یوکرین کی جنگ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں، تنازعات اور معاشی عدم استحکام بھی لوگوں کو بھوک کی جانب دھکیلنے والے عناصرمیں شامل ہیں،روس پر یوکرین کے حملے کے بعد ایندھن، خوراک اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب تک قیمتیں کسی حد تک کم ہوئی ہیں مگر مہنگائی کے اثرات تاحال محسوس کیے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں 90 کروڑ افراد (11.3 فیصد عالمی آبادی) کو سال بھر میں کم از کم ایک دن خوراک کے بغیر گزارنا پڑا۔اسی طرح لگ بھگ ہر 3 میں سے ایک شخص یا 2.4 ارب افراد کو خوراک تک مسلسل رسائی حاصل نہیں ہے۔2022 میں 5 سال سے کم عمر ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو غذائی قلت کی بدترین قسم کا سامنا ہوا جبکہ اسی عمر کے 14 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہوئی۔رپورٹ میں انتباہ کیا گیا کہ اگرچہ 2022 میں موسمیاتی تبدیلیوں نے عالمی وبا اور یوکرین کی جنگ جیسے اثرات مرتب نہیں کیے مگر وقت کے ساتھ اس کا اثر نمایاں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر مزید میزائل حملے، ٹرمپ کا اسرائیلی حملوں میں ممکنہ امریکی شمولیت پر غور

3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ

انڈین طیارے کی آخری ویڈیو بنانے والا نوجوان: ’بیٹا اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘

فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

کراچی کے مشہور مال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟ ویڈیو مناظر

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس آپریشنز بندش کا اعلان

سمندری ہوائیں بحال، کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی