فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا


ملک کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025ء میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ بینک کو یہ ایوارڈ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کی مؤثر اور نتائج پر مبنی ڈیجیٹل مہم کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ مہم نہ صرف بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے گہرا تعلق استوار کرنے میں کامیاب رہی، بلکہ ترسیلاتِ زر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ فیصل بینک کی اس کامیاب حکمتِ عملی نے بامقصد اور جدید انداز میں اسٹوری ٹیلنگ کی روایت کو آگے بڑھایا، جس کے ذریعے بینک کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیت، مؤثر نتائج اور بین الاقوامی سطح پر اثرپذیری کو نمایاں طور پر سراہا گیا۔ پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز مختلف صنعتوں میں ڈیجیٹل جدت اور مارکیٹنگ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ فیصل بینک کی یہ کامیابی اس کی ڈیجیٹل قیادت کا واضح ثبوت ہے، جو نہ صرف اگلی نسل کی ٹیکنالوجی اور جدید مواصلاتی حکمتِ عملیوں کو اپنائے ہوئے ہے بلکہ صارفین کو غیرمعمولی خدمات کی فراہمی اور مالی شمولیت کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ

انڈین طیارے کی آخری ویڈیو بنانے والا نوجوان: ’بیٹا اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘

فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

کراچی کے مشہور مال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟ ویڈیو مناظر

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس آپریشنز بندش کا اعلان

سمندری ہوائیں بحال، کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای

روس کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور دھچکے کا خدشہ: پوتن ایران کی مدد کیوں نہیں کر پا رہے؟

شاپنگ مال میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں، 60 قرآن پاک محفوظ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی