شاپنگ مال میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں، 60 قرآن پاک محفوظ


گلستان جوہر کے میلینیم مال میں بھڑکنے والی ہولناک آگ سے سیکڑوں دکانیں جل گئیں تاہم دکانوں میں موجود 60 قرآن پاک محفوظ رہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جو آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hamariweb (@hamariweb) ترجمان ریسکیو 1122 حسان نے ہماری ویب کو بتایا کہ آگ مال کے تیسرے اور ٹاپ فلور پر لگی تھی جس سے 250سے زیادہ دکانیں جل گئی ہیں ، ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ تھرڈ فلور پر واقع مسجد میں موجود 60 قرآن پاک جلنے سے محفوظ رہے جبکہ مسجد کے آس پاس تقریباً سو سے زائد دکانیں جل گئیں تاہم اللہ پاک نے قرآن پاک کو محفوظ رکھا جس کی جلد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hamariweb (@hamariweb) دریں اثناء چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ عمارت کی چھت پر لگی تھی، جو پھیلتے ہوئے چوتھی اور تیسری منزل تک پہنچ گئی، تیسری اور چوتھی منزل پر گارمنٹس کی دکانیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں اور 2اسنارکل آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پانی کی کمی کے باعث تھوڑی مشکلات پیش آئیں۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز کے اندر فائر سیفٹی سسٹم موجود ہونا چاہیے، عمارت میں فائر سیفٹی سسٹم تھا یا نہیں آگ بجھنے کے بعد سروے کیا جائے گا۔ مزید برآں فائربریگیڈ نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے ہنگامی مدد طلب کرلی جس کے بعد کارپوریشن نے جائے وقوعہ پر ٹینکرز روانہ کردیے۔ ترجمان ایم ڈی اے کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکرز فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ای او واٹر بورڈ کارپوریشن کی ہدایت پر نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ

انڈین طیارے کی آخری ویڈیو بنانے والا نوجوان: ’بیٹا اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘

فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

کراچی کے مشہور مال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟ ویڈیو مناظر

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس آپریشنز بندش کا اعلان

سمندری ہوائیں بحال، کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای

روس کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور دھچکے کا خدشہ: پوتن ایران کی مدد کیوں نہیں کر پا رہے؟

شاپنگ مال میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں، 60 قرآن پاک محفوظ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی