3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ


کراچی کے علاقے محمود آباد منظور کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین بچوں کے والد، 40 سالہ عامر جدون عرف "ٹھوسہ" گھریلو ضرورت کے لیے پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ سیکٹر سی، عیدگاہ چوک کے قریب واقع خان زادہ بلڈنگ کے عقب میں پیش آیا، جہاں وہ روزمرہ کے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ اس دوران پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے ان کی لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا کے ترجمان کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر جدون کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تھا۔ وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے میت اپنے ساتھ لے لی۔ عامر کی نماز جنازہ ان کے گھر کے قریب القُبا مسجد میں عصر کے بعد ادا کی گئی، جہاں رشتہ داروں اور محلے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں انہیں شیرشاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں فضاء غم سے بوجھل اور ہر آنکھ نم تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ

فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ”سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم“ کا ایوارڈ جیت لیا

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

کراچی کے مشہور مال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کتنا نقصان ہوا؟ ویڈیو مناظر

مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

سمندری ہوائیں بحال، کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای

روس کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور دھچکے کا خدشہ: پوتن ایران کی مدد کیوں نہیں کر پا رہے؟

شاپنگ مال میں آتشزدگی، سیکڑوں دکانیں جل گئیں، 60 قرآن پاک محفوظ

ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ’غیر معمولی‘ ملاقات: ’اسے صرف ایران اور اسرائیل کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے‘

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی