پنجاب کی نگراں حکومت 14 اگست پر 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگائے گی؟


لاہور میں رواں برس 14 اگست پر مبینہ طور پر لگایا جانے والا 40 کروڑ روپے کا پاکستانی پرچم اس وقت تنازع کا شکار نظر آرہا ہے۔گذشتہ ماہ ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ ضلعی حکومت رواں برس آزادی کی تقریبات میں لبرٹی چوک میں 500 فٹ اونچا ایک پرچم نصب کرنے جا رہی ہے جس پر 40 کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی کہ پنجاب کی نگراں حکومت کو اس عمل سے روکا جائے کیونکہ ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے۔عدالت نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا تھا، تاہم جمعے کو ہونے والی سماعت میں چیف سیکریٹری پنجاب نے جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کردی۔دوسری جانب لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے عدالت میں ایک جواب جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارا ادارہ ایسا کسی قسم کا پرچم نہیں لگا رہا اور نہ ہی 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔‘ابہام اس وقت یہ ہے کہ نہ تو لاہور کی ضلعی حکومت ان معلومات کو رد کر رہی ہے اور نہ مزید تفصیلات فراہم کر رہی ہے۔پنجاب کے نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی نے البتہ گذشتہ ہفتے 14 اگست پر پرچم لگانے کی بات کی تھی لیکن انہوں نے مالیت کا ذکر نہیں کیا۔اردو نیوز نے اس حوالے سے پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’ان سے پوچھیں جو لگا رہے ہیں پنجاب حکومت تو نہیں لگا رہی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی پاگل ہی 40 کروڑ روپے ایک پرچم پر لگائے گا۔ جس نے بھی سب سے پہلے یہ خبر باہر نکالی ہے اس نے یقیناً پڑھنے میں غلطی کی ہو گی۔ 40 ہزار یا 40 لاکھ کو 40 کروڑ بنا دیا اور بات ابھی تک ایسے ہی چل رہی ہے۔‘عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ ’پنجاب حکومت اس 14 اگست پر وہی کام کر رہی ہے جو ریاستی طور پر ہمیشہ ہوتے ہیں، ان میں کچھ تقریبات ہیں اور آتشبازی ہے۔ ہمارا آزادی کا دن ہے ہم اس کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔‘لاہور کی ضلعی حکومت کے ایک اعلٰی افسر نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ ’یہ جھنڈا لبرٹی گول چکر میں 500 فُٹ کی بلندی پر لگایا جائے گا۔ مختلف کمپنیوں سے تخمینہ لگوانے کے بعد اس کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور یہ تمام خرچہ ضلعی حکومت ہی برداشت کر رہی ہے۔‘کمشنر لاہور کے ترجمان نے البتہ اس موضوع پر بات کرنے سے معذرت کی ہے تاہم اُنہوں نے اس خبر کی تردید بھی نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، محمد خالد جمالی

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

قومی سلامتی کی صورت حال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

سولر پینلز کی دیکھ بھال سے ان کی کارکردگی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

2 روز کے دوران فی کلو چکن 20 روپے سستا

بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا: خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی