بالی وڈ میں چار لڑکیوں کو ہی مسلسل کام مل رہا ہے: نورا فتحی


بالی وُڈ کی اداکارہ اور معروف ڈانس گرل نورا فتحی نے الزام لگایا ہے کہ بالی وُڈ انڈسٹری میں صرف چار لڑکیوں کو ہی مسلسل کام مل رہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نورا فتحی یہ بات نہیں مانتیں کہ اُن کے ڈانس گرل ہونے کی وجہ سے بالی وُڈ میں انہیں لِیڈ رول میں فلمیں نہیں دی جا رہیں، بلکہ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے انہوں نے فلم میکرز پر الزام لگایا کہ وہ چار لڑکیوں کے علاوہ کسی اور کی طرف دیکھ بھی نہیں رہے اور اپنی فلموں میں صرف انہیں ہی کام دے رہے ہیں۔اپنے انٹرویو میں نورا فتحی کہتی ہیں کہ ’میرا نہیں خیال کہ مجھے ڈانس کی وجہ سے کاسٹ نہیں کیا جاتا۔ بالی وُڈ میں ہماری بڑی ہیروئین ڈانسرز تھیں جو بہت عمدہ کام کر چکی ہیں۔ وہ اپنے ڈانس نمبرز (یعنی ڈانس والے گانوں) پر شاندار کام کر چکی ہیں۔ یہ ایک بڑی ہیروئین کے پیکج کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔‘’آج انڈسٹری میں مقابلہ بہت سخت ہے۔ سچی بات کرتے ہیں کہ ایک سال میں کچھ فلمیں ہی ریلیز ہوتی ہیں اور کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ فلم میکرز سامنے نظر آنے والی اداکاراؤں کے علاوہ کسی اور کو کاسٹ ہی نہیں کرتے۔ اگر صرف چار لڑکیاں ہی کام کر رہی ہیں تو باری باری انہیں ہی کام ملتا رہے گا اور اُن چاروں کو ہی مسلسل کام مل رہا ہے۔ فلم میکرز بھی صرف اُن چاروں کو ہی یاد کرتے ہیں اور وہ اُن سے باہر نہیں سوچتے۔‘ڈانسنگ کوئین مزید کہتی ہیں کہ ’لہذا آپ کی کوشش یہ ہوگی کہ اُن چاروں میں جگہ بنا کر پانچویں بن جائیں اور باری باری کام کریں۔‘نورا فتحی نے کیریئر کا آغاز 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی‘ سے کیا تھا، تاہم انہیں ’ساقی ساقی‘ اور ’دلبر دلبر‘ گانے پر ڈانس سے انڈیا سمیت دنیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔دوسری جانب اداکارہ ہدایت کار ورون تیج کی تیلگو فلم ’وی ٹی 14‘ میں کام کر رہی ہیں۔ وی ٹی 14 ورون تیج کے کیریئر کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔ اس فلم کا مرکزی خیال 1960 کی دہائی میں انڈیا کے شہر ویزاگ (وشاکاپٹنم) کے گرد گھومتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

نرگس جو اپنے شوہر سنیل دت کی دعاؤں کی وجہ سے ڈیپ کوما سے لوٹ آئيں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

ماضی کی نامور اداکارہ انتقال کر گیئں

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

انڈین اداکار اعجاز خان اور ان کے شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر فحش مواد کا الزام، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج

علم و ادب کا ایک اور آفتاب غروب ہو گیا، مدیحہ افتخار

جنگ ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستانی فنکار

اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی خیر نہیں، نیر اعجاز

شوبز انڈسٹری کو بڑا صدمہ، محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی