پشاور میں آن لائن کاروبار کرنے والے نوجوان راہزن کیسے بنے؟


پشاور میں ایک گینگ کچھ عرصے سے پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔ یہ گینگ مسلسل کار چھیننے کی وارداتیں کر رہا تھا اور اس کا کوئی ایک رکن بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آ رہا تھا۔گینگ کے ارکان نے یہ وارداتیں اس لیے شروع کی تھیں کیونکہ ان کو اپنے کاروبار میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اپنے والدین سے یہ بات پوشیدہ رکھنا چاہتے تھے۔پشاور پولیس اس گینگ کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی تھی جس میں وہ کامیاب بھی رہی۔پشاور رورل ڈویژن کی پولیس اور اینٹی کارلفٹنگ سیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو چار مطلوبہ افرا کو گرفتار کر لیا جن سے 5 گاڑیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کو ابتدائی تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزموں نے قرض لے رکھا تھا جس کی ادئیگی کے لیے ہی انہوں نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔کار سنیچنگ سے پہلے آن لائن برنس کرتے تھےگرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے کاروبار میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے گاڑیاں چھیننا شروع کیں۔ ایس پی رورل ظفر احمد خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ملزم مل کر آن لائن کاروبار کرتے تھے جس میں انہیں 18 سے 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’ملزم قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے۔ اپنے والدین سے یہ معاملہ چھپانے کے لیے غلط اور شارٹ کٹ راستےکا چناؤ کیا جس کا اعتراف انہوں نے پولیس کے روبرو اعتراف بھی کیا کہ ایک غلط فیصلے کی وجہ سے وہ زندگی بھر کے لیے مجرم بن گئے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔‘ملزمان زیادہ تر وارداتیں ناردرن بائی پاس کے قریب کرتے تھے۔ فوٹو: اے ایف پیایس پی ظفر احمد کے مطابق یہ ملزمان گاڑیاں چھین کر 60 سے 70 ہزار روپے میں بیچ دیتے تھے جب کہ تین گاڑیاں سکریپ والے کو فروخت کی گئی تھی جس سے ریکوری کرلی گئی ہے۔گینگ کے دو ملزمان مدرسے کے طالب علم نکلےگرفتار ملزموں میں عثمان اور عزت اللہ مدرسے کے طالب علم بھی ہیں۔ ایک درجہ چہارم اور دوسرا درجہ پنجم کا طالب علم ہے۔ ایس پی رورل ظفر احمد نے بتایا کہ ’ملزموں میں پشاور اور مہمند کے رہائشی شامل ہیں جو پشاور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔‘ گینگ کا طریقۂ واردات ملزم مسافروں کا روپ دھار کر ٹیکسی گاڑی بک کروا کر راستے میں اسلحے کی نوک پر واردات کرتے تھے۔ زیادہ وارداتیں ناردرن بائی پاس کے قریب ہوئیں۔پولیس کے مطابق ملزموں نے دورانِ تفتیش 8 گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے جن میں سے 5 برآمد کی جا چکی ہیں۔ایس پی ظفر احمد خان کا کہنا تھا کہ ملزموں نے گینگ کے دیگر کارندوں کے نام بھی ظاہر کر دیے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم اس دوران برآمد شدہ گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان کی پروازیں مشکل کا شکار

پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

جمع پونجی پر کٹوتی، نئے بجٹ میں سیونگ اکاؤنٹس کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ کیوں؟

تربت اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کا معاملہ، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے اور مشغلے کیا ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مزید مشغلے کیا ہیں؟

’ویڈیو کال پر روتے رہے‘، پشاور میں زیرِعلاج نومولود افغان بچے کی والدہ سات دن بعد پاکستان پہنچ گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی