پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت: چیف جسٹس اور جسٹس مینب اختر کے درمیان ’تلخی‘


سپریم کورٹ کے فل کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس منیب اختر کے درمیان تلخی ہوئی ہے۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ آرٹیکل 191 میں لفظ ’لاء‘ کا مطلب ہے وہ کسی قسم کا قانونی اختیار تو دے رہا ہے، سپریم کورٹ رولز میں الفاظ کی  تعریف کا الگ سے سیکشن ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہر سوال کا جواب نہ دیں،  مسٹر صدیقی، آپ صرف اپنے دلائل پر توجہ دیں،  4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیس التوا میں ہیں، میری ساتھی ججز سے درخواست ہے اپنے سوالات روک کر رکھیں، بینچ میں ہرکوئی سوال کرنا چاہتا ہے لیکن وکیل کی کوئی دلیل پوری تو ہونے دیں، چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہےکہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، اگر آپ ہر سوال کاجواب دیں گے تو آپ کے دلائل مکمل نہیں ہوسکیں گے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ رولز میں لاء کی تعریف درج ہے، صرف یہ بتادیں آرٹیکل 191 میں لاء کا کیا مطلب ہے۔جسٹس منیب کے سوال پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ نے پہلے ہی ذہن بنالیا ہے تو فیصلے میں لکھ لیجیےگا، وکیل کو  جیسے مرضی دلائل دینا ہوں گے دے گا۔اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ  بینچ کا حصہ ہونے پر میرا حق ہے کہ میں سوال کروں۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ظاہر ہے آپ سوال کرسکتے ہیں لیکن پہلے وکیل دلائل تو  مکمل کریں۔ جسٹس منیب نے کہا کہ معذرت کے ساتھ میرا مسئلہ میرا سوال ہے اور اس کا جواب دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل صدیقی اپنے دلائل مکمل نہیں کریں گے تو ہم ہمیشہ یہی کیس سنتے رہیں گے، اس لیے  آپ پہلے اپنے دلائل مکمل کریں۔اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ میں اس بینچ کا حصہ ہوں اوریہ میرا استحقاق ہے کہ میں سوال پوچھوں، مجھے سوال پوچھنے سے روکا جائے گا تو بینچ میں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی