ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی


انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی ہے۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائےتھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 71، کپتان ٹام لیتھم نے 68 اور وِل ینگ نے 54 سکور بنائے۔افغانستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی بیٹنگ لائن 289 رنز کے ہدف کے تعاقف میں نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کے تمام کھلاڑی 139 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 36 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 27 رنز بنائے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی افغان بیٹر 20 کے ہندسے میں نہیں پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگیوسن نے تین، تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بدھ کو چنئی کے ایم اے چِدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے اس میچ کے لیے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی تھی جس کے بعد ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کی جگہ وِل ینگ کو شامل کیا گیا تھا جبکہ افغان ٹیم نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔خیال رہے کین ولیمسن اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے جس کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہیں اور اُن کی جگہ ٹام لیتھم کپتانی کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیونڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مِچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔افغانستان کی پلئینگ الیونرحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، اکرام علی خِیل (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، نوین الحق۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو وکٹوں سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم ٹاپ پر آگئی؟

دبئی: پاکستانی کِک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی نے چھ وکٹوں سے میدان مار لیا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاک بھارت تناؤ کے سبب ازبکستان منتقل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی