یویو ہنی سنگھ کا اسلام کے بارے میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل


بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا تھا۔حال ہی میں یویو ہنی سنگھ نے بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی۔ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ موہالی آنے کے بعد مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی تھی کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا، اس دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا۔ہنی سنگھ نے کہا کہ میں بڑے ہی دھیان اور غور سے اُن بزرگوں کی باتیں سُنتا تھا کہ اُنہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کیا کردار بیان کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اُن بزرگوں سے ترک سوال بھی کرتا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟ یا ایسا کیوں ہوا؟ اور وہ مجھے میرے ہر سوال کا جواب دیتے تھے۔گلوکار نے کہا کہ جب سال 2012 کے بعد مجھے شہرت اور پیسہ ملا تو میں اس وقت خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے چلنے لگ گیا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ میری اسی غلطی کی وجہ سے سب کچھ خراب ہوگیا تھا، میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریئر لیکن پھر میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سال 2018 میں دوبارہ واپس آیا اور اب میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے، جھانوی کپور

گووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟ راز کھل گیا

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

اسلام قبول کرنے اور سلمان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟

ہم نے اس ملک کو خود ڈبویا ہے۔۔ عتیقہ اوڈھو پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں! ویڈیو

20 دن تک نوکرانی بن کر رہی۔۔ گووندا کے گھر چھپ کر رہنے والی لڑکی کس کی بیٹی تھی؟ اہلیہ کا انکشاف

ایک بہت خوبصورت گھر تھا اور۔۔ مرحوم عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ یاسر حسین نے اپنا خواب سنا دیا

نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے ۔۔ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کیا کہا؟

ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا اپنے والدین کے ردعمل پر بول پڑیں، ’اماں کی بھی پسند کی شادی تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی