امریکہ کی 32 سالہ اداکارہ سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل


عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز صرف 32 سال کی عمر میں دنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی 32 سالہ سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے۔سیلینا گومز بطورِ سرمایہ کار اور انٹراپرینوئیر معاشی میدان میں بھی ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی آمدنی کی بات کریں تو وہ اپنے پانچ سال پرانے میک اپ برانڈ ریر بیوٹی کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کررہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کی دولت میں کچھ حصہ ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے۔عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگیسیلینا گومز نے میک اپ برانڈ کے علاوہ ذہنی صحت سے متعلق ونڈر مائنڈ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔اداکارہ جہاں معاشی میدان میں مقبول ہیں تو وہیں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی ان کی مقبولیت کے خوب چرچے ہیں، جس کا اندازہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔امریکی اداکارہ کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں، ان فالوورز کے ساتھ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں پہلے نمبر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 638 ملین ہے جبکہ دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 504 ملین فالوورز ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے، جھانوی کپور

گووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟ راز کھل گیا

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

اسلام قبول کرنے اور سلمان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟

ہم نے اس ملک کو خود ڈبویا ہے۔۔ عتیقہ اوڈھو پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں! ویڈیو

20 دن تک نوکرانی بن کر رہی۔۔ گووندا کے گھر چھپ کر رہنے والی لڑکی کس کی بیٹی تھی؟ اہلیہ کا انکشاف

ایک بہت خوبصورت گھر تھا اور۔۔ مرحوم عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ یاسر حسین نے اپنا خواب سنا دیا

نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے ۔۔ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کیا کہا؟

ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا اپنے والدین کے ردعمل پر بول پڑیں، ’اماں کی بھی پسند کی شادی تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی