معروف پاکستانی گلوکارہ کا تیسری شادی کا اعتراف


گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔صنم ماروی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی ٹوٹنے سمیت گلوکاری پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کروائی۔صنم ماروی نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ان کے بچے بھی ان سے چھن گئے، ان کے تینوں بیٹے والد کے ہمراہ لاہور میں رہتے ہیں۔انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ دوسری شادی ان کی وجہ سے ہی طلاق پر ختم ہوئی، وہ شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھیں۔ان کے مطابق انہوں نے شادی کو چلانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی، تشدد بھی برداشت کیا لیکن آخر میں انہوں نے مجبور ہوکر شادی کو طلاق پر ختم کیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کی مدد سے ہی کامیاب گلوکارہ بنی تھیں، انہوں نے ہی ان کی مدد کی اور انہیں گائوں سے شہر لے آئے۔صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر ان کی خالہ کے بیٹے تھے، پہلے گائوں میں رہتے تھے، پھر انہیں گلوکاری میں لانے کے لیے وہ لاہور منتقل ہوئے۔گلوکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گلوکارہ بننے اور شہرت حاصل کرنے سے قبل بھی ان کے شوہر کی گرل فرینڈز ہوتی تھیں لیکن اس وقت وہ مجبور تھیں اور کوئی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے وہ برداشت کر رہی تھیں۔صنم ماروی کے مطابق شہرت ملنے، پیسہ آنے اور خود مختار بننے کے بعد انہوں نے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور ان کا تشدد بھی برداشت نہیں کیا، اس وجہ سے انہوں نے ان سے خلع لی۔انہوں نے بتایا کہ خلع کے بعد ان کے بچوں کی حوالگی کا کیس بھی کافی عرصے تک عدالت میں زیر سماعت رہا لیکن پھر انہوں نے بچوں کو پریشان نہ کرنے کی وجہ سے کیس سے دستبرداری اختیار کی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کے تینوں بیٹے والد کے ساتھ لاہور میں رہتے ہیں جب کہ بیٹی ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔انہوں نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے شادی کرلی تھی اور اب وہ بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام خبیب ہے اور وہ انتہائی اچھے انسان ہیں، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید معلومات نہیں بتائیں۔گلوکارہ نے اگرچہ تیسری شادی کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی تیسری شادی کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟خیال رہے کہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔ان کے پہلے شوہر کو ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا تھا جب وہ پہلے بچے کی اُمید سے تھیں۔صنم ماروی نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد انہوں نے دوسری شادی، حامد خان سے کی، جن سے انہیں تین بیٹے ہیں جو اب والد کے ساتھ رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے، جھانوی کپور

گووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟ راز کھل گیا

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

اسلام قبول کرنے اور سلمان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟

ہم نے اس ملک کو خود ڈبویا ہے۔۔ عتیقہ اوڈھو پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں! ویڈیو

20 دن تک نوکرانی بن کر رہی۔۔ گووندا کے گھر چھپ کر رہنے والی لڑکی کس کی بیٹی تھی؟ اہلیہ کا انکشاف

ایک بہت خوبصورت گھر تھا اور۔۔ مرحوم عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ یاسر حسین نے اپنا خواب سنا دیا

نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے ۔۔ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کیا کہا؟

ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا اپنے والدین کے ردعمل پر بول پڑیں، ’اماں کی بھی پسند کی شادی تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی