معروف گلوکار کو لائیو کنسرٹ میں منہ پر جوتا پڑگیا


بالی ووڈ فلم ‘بیڈ نیوز’ کے گانے ‘توبہ توبہ’ سے شہرت پانے والے بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لائیو کنسرٹ میں سامعین نے منہ پر جوتا دے مارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کرن اوجلا لندن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے گزشتہ شب اپنے مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا، ‘توبہ توبہ’ کے گلوکار کے کنسرٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسی کنسرٹ میں کرن اوجلا کی پرفارمنس کے دوران سامعین میں سے ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا مارا جو سیدھا گلوکار کے منہ پر جاکر لگا، منہ پر جوتا پڑنے سے کرن اوجلا شدید غصے میں آگئے تھے۔کرن اوجلا نے سامعین کو جوتا واپس دیا اور برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’رکو! وہ کون تھا؟ میں آپ کو اسٹیج پر آنے کیلئے کہہ رہا ہو، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں۔گلوکار نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا برا نہیں گا رہا ہوں کہ تُم نے مجھے جوتا دے مارا، اگر آپ میں سے کسی کو مجھ سے یا میری موسیقی سے کوئی مسئلہ ہے تو اسٹیج پر آکر مجھ سے بات کرو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کرن اوجلا پر جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت کرکے اُسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا تھا جبکہ گلوکار نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرن اوجلا نے بھارت کے مختلف شہروں میں بھی لائیو کنسرٹس کا اعلان کیا ہے جن میں چنڈی گڑھ، بنگلورو، نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ اور جےپور جیسے شہر شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے، جھانوی کپور

گووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟ راز کھل گیا

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

اسلام قبول کرنے اور سلمان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟

ہم نے اس ملک کو خود ڈبویا ہے۔۔ عتیقہ اوڈھو پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں! ویڈیو

20 دن تک نوکرانی بن کر رہی۔۔ گووندا کے گھر چھپ کر رہنے والی لڑکی کس کی بیٹی تھی؟ اہلیہ کا انکشاف

ایک بہت خوبصورت گھر تھا اور۔۔ مرحوم عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ یاسر حسین نے اپنا خواب سنا دیا

نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے ۔۔ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کیا کہا؟

ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا اپنے والدین کے ردعمل پر بول پڑیں، ’اماں کی بھی پسند کی شادی تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی