معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے تحت صارفین ’الگورتھم سجیشنز‘ کو ری سیٹ کرسکیں گے۔ انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اپنی مواد کی سفارشات ری سیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، خاص طور پر جب وہ ایک "نیا آغاز” چاہتے ہوں۔اس حوالے سے ٹیک کرنچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انسٹاگرام کا یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جو انسٹاگرام کے ایکسپلور، ریلز اور فیڈ پیجز پر دی گئی سفارشات کو ری سیٹ کر دے گا۔فوٹو شیئرنگ ایپ کا الگورتھم صارفین کی شخصیت کے بارے میں جو کچھ سوچتا یا سمجھتا ہے، اس کے مطابق تصاویر، ریلز اور ایکسپلور سیکشن میں مواد کے بارے سجیسٹ کرتا ہے مگر اب آپ الگورتھم سجیشنز کو ری سیٹ کرسکیں گے۔صارفین کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ ان اکاؤنٹس کا جائزہ لیں جنہیں وہ فالو کر رہے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ انہیں ایسے اکاؤنٹس کو ان فالو کرنا چاہیے یا نہیں جو ناپسندیدہ مواد شیئر کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ابھی اس فیچر کی آزمائش جاری ہے مگر اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انسٹاگرام پر بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے اور ہم وہ چیزیں سامنے لانا چاہتے ہیں جن میں آپ کو سب سے زیادہ دلچسپی ہو لیکن کبھی کبھار ہم غلطی بھی کر دیتے ہیں جس کا میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔