بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش


آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ مجوزہ قانون میں خلاف ورزی کرنے والی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں پر لاکھوں ڈالرز کے جرمانے عائد کرنے کی بات بھی کی گئی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کیلئے معقول اقدامات نہ کیے تو ان کمپنیوں پر تقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی، تاہم اب تک ممنوعہ خدمات کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔اِس بل کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی حمایت حاصل ہے، منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔آسٹریلیا کی حکومت نے اِس بل کو دنیا کی اولین سوشل میڈیا اصلاحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن کا مقصد نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور والدین کو یہ بتانا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈسپرین گولی کی کپڑوں کی دھلائی میں حیران کن نتائج کا انکشاف

انسٹا گرام صارفین کو بڑی سہولت فراہم

زمین اپنے گرد گھومنے والے ’’دوسرے چاند‘‘ کو الوداع کہنے کو تیار

وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں کیسے بدل سکتے ہیں؟ جانیے

وائس نوٹ کو پڑھ کیسے سکتے ہیں؟ واٹس ایپ نے طریقہ بتا دیا

سونے سمیت قیمتی دھاتوں کے حصول کی کوشش میں کچرے کے ڈھیروں پر سُلگتی زندگیاں

آخری سٹیج کے کینسر کے علاج میں دیسی غذا کا کردار: سدھو کے دعوؤں سے ڈاکٹرز متفق کیوں نہیں؟

کیمرے سے متعلق واٹس ایپ کا اہم فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ سروسز متاثر، وجہ کیا؟

اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘

بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

بدنام زمانہ ’پارٹی ٹاؤن‘ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ’کبھی غور ہی نہیں کیا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے‘

فیملی تھیراپی کیا ہے اور عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ اس کا حصہ کیوں بنے؟

کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟

جوائنٹ تھراپی کیا ہے جو اداکار عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ لے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی