کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟


BBCسنہ 2022 میں سٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے واضح کیا تھا کہ کھانے پینے میں تبدیلی کرنے سے پہلے ایک مفصل تحقیق کرنے کی ضرورت ہےبرطانیہ میں تقریباً ایک کروڑ افراد مائیگرین (سر درد) میں مبتلا ہیں اور اس تکلیف میں مبتلا افراد کی عمریں 25 سے 55 برس کے درمیان ہیں۔مائیگرین کی اصل وجوہات معلوم نہیں اور نہ ہی یہ معلوم کیا جاسکا ہے کہ کہیں یہ کوئی موروثی بیماری تو نہیں تاہم کچھ افراد کا کہنا ہے کہ کھانے اور مشروبات سمیت ایسی متعدد چیزیں ہیں جن کے استعمال کے سبب ان کے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ہم نے سر در کی وجوہات جاننے کے لیے سائنس دانوں اور ماہرین سے بات کی۔نیدرلینڈز میں لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر سے منسلک پروفیسر جیزیلا ٹرونڈٹ کہتی ہیں کہ 30 فیصد افراد ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ کھانے کی اشیا کے استعمال سے ان کے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔سنہ 2015 میں یونیورسٹی آف اوکلاہوما کے محققین نے انکشاف کیا تھا کہ ’پنیر، ریڈ وائن، چاکلیٹ، مونو سوڈیم گلوٹمیٹ، نائٹریٹ، سٹررس پھل یا ان کے جوسز‘ سر درد کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔برٹش ڈائیٹک ایسوسی ایشن سے منسلک ڈاکٹر ڈیون میلر کہتی ہیں کہ ’اس تکلیف میں مبتلا رہنے والے افراد جن کھانے کی اشیا کا سر درد سے تعلق جوڑتے ہیں ان میں وہ چیزیں شامل ہیں، جن میں ٹائرامائن ہوتا ہے۔‘ان کے مطابق ٹائرامائن پنیر، ریڈ وائن یا چاکلیٹ میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ٹائرامائن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ٹائرامائن عام طور پر کفین یا دیگر مشروبات میں بھی موجود ہوتا ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز نے ماضی میں تجویز دی تھی کہ جنھیں سر درد کی شکایت ہے وہ کم از کم ایک مہینے تک ایسی کھانے کی چیزوں سے دور رہیں جن میں ٹائرامائن پایا جاتا ہو۔ان اشیا کی فہرست میں شراب، بیئرز، وائن، چاکلیٹ، چیز، کافی اور کیفین پر مشتمل دیگر مشروبات شامل تھے۔نیشنل ہیلتھ سروسز نے سٹرس پھل یعنی کینو اور مالٹا وغیرہ، ان کے جوس، سور کا گوشت، مٹر، جھینگے اور کیکڑا کھانے سے بھی اجتناب برتنے کا مشورہ دیا تھا۔Getty Imagesٹائرامائن عام طور پر کفین یا دیگر مشروبات میں بھی موجود ہوتا ہےوقت پر کھانا کھانے کی اہمیتصحیح وقت پر کھانا نہ کھانا یا کسی وقت کا کھانا چھوڑ دینا بھی سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر میلر کہتی ہیں کہ ’خراب ڈائیٹ یا کھانے کا غلط معمول بھی سر درد کی ابتدا کا باعث بن سکتا ہے۔‘وہ مزید کہتی ہیں کہ ’کبھی سر درد ایسا بھی ہوتا ہے جس کے باعث آپ کو متلی ہونے لگتی ہے جس سے کھانے میں دلچسپی بھی کم ہونے لگتی ہے۔‘درد کش ادویات کیسے کام کرتی ہیں اور کس درد میں کون سی پین کِلر مؤثر ہو سکتی ہے؟’دنیا کا بدترین درد‘ دینے والی بیماری: ’لوگ سوچتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، اتنا شدید درد نہیں ہو سکتا‘80 سے زیادہ ممالک میں استعمال ہونے والی مائگرین یا آدھے سر کے درد کی دوا کتنی مؤثرثابت ہو رہی ہے؟کلسٹر سردرد: ’میرے سر میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ میں دیواروں سے سر ٹکرانے پر مجبور ہو جاتا ہوں‘لندن میں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر ٹرونڈٹ نے ایک تحقیق کا حوالہ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 50 فیصد خواتین اور 40 فیصد مرد کھانے کے معمول میں خرابی کو سر درد کی وجہ بتاتے ہیں۔پانی کی کمی کے سبب بھی سر درد بڑھ سکتا ہے اور یاد رکھیں کچھ مشروبات جیسے کہ شراب جسم میں پانی کی کمی کی وجہ بنتے ہیں۔پروفیسر ٹرونڈٹ کہتی ہیں کہ 40 فیصد مرد اور خواتین کے مطابق شراب بھی ان کے لیے سر درد کی ایک وجہ ہے۔کیا کھانے میں تبدیلی سر درد میں کمی کا باعث بن سکتی ہے؟سنہ 2022 میں سٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے واضح کیا تھا کہ کھانے پینے میں تبدیلی کرنے سے پہلے ایک مفصل تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ معمول پر کھانا پینا، صحت مند کھانا اور وزن میں کمی کرنے سے سر درد کی شکایت میں کمی آتی ہے۔لیکن اپنے کھانے سے کوئی بھی چیز نکالنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر سے بات کرلیں کیونکہ سر درد اور کھانے کے درمیان کوئی واضح کنیکشن نظر نہیں آتا۔ایگزیٹر ہیڈیک کلینک سے منسلک ڈاکٹر ڈیوڈ کرنک کہتے ہیں کہ ’ایسے ثبوت بھی پائے جاتے ہیں کہ ایسی اجزا بھی موجود ہیں جنھیں مِائیگرین ڈائیٹ کہا جا سکتا ہے۔‘’آپ اس کا استعمال کریں اور دیکھیں کہ وہ کتنا کارآمد ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ پروسیسڈ فوڈ سے دور رہیں اور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔‘ڈاکٹر میلر کے مطابق ’یہ صحت مند غذا لینے کا معاملہ ہے، یعنی معمول کے مطابق کھائیں اور کسی بھی اوقات کے کھانے کو نہ چھوڑیں۔‘Getty Imagesنیشنل ہیلتھ سروسز نے سٹرس پھل یعنی کینو اور مالٹا وغیرہ، ان کے جوس، ثور کا گوشت، مٹر، جھینگے اور کیکڑا کھانے سے بھی اجتناب برتنے کا مشورہ دیا تھا۔ڈاکٹر ڈیبی شپلی اس حوالے سے کہتی ہیں کہ ’اگر آپ تسلسل سے کھانے میں وقفہ لے رہے ہیں یا کھانا نہیں کھا رہے تو آپ کے سر میں درد ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘وہ کہتی ہیں کہ جن لوگوں کے سر میں درد رہتا ہے وہ اپنے پاس ڈائری رکھ لیں اور نوٹ کرتے رہیں کہ کون سی اشیا سر درد کا باعث بن رہی ہیں۔پروفیسر میلر کہتی ہیں کہ اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ کسی چیز سے ان کے سر میں درد ہو رہا ہے تھے وہ اس کا استعمال روکنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں کیونکہ ہو سکتا ہے اس کھانے کی اجزا میں دیگر چیزیں بھی ہوں جو کہ انسانی جسم کے لیے ضروری ہیں۔’اگر وہ کسی چیز کا استعمال روک رہے ہیں تو اس چیز میں موجود خصوصیات کو دیگر اجزا میں ڈھونڈیں اور اس کا استعمال بڑھائیں۔‘سر درد میں مبتلا شخص جس کے دماغ سے ڈاکٹروں کو لاروا ملا: ’وجہ اچھی طرح ہاتھ نہ دھونا یا کم پکا گوشت کھانا ہو سکتا ہے‘80 سے زیادہ ممالک میں استعمال ہونے والی مائگرین یا آدھے سر کے درد کی دوا کتنی مؤثرثابت ہو رہی ہے؟کلسٹر سردرد: ’میرے سر میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ میں دیواروں سے سر ٹکرانے پر مجبور ہو جاتا ہوں‘’دنیا کا بدترین درد‘ دینے والی بیماری: ’لوگ سوچتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، اتنا شدید درد نہیں ہو سکتا‘درد کش ادویات کیسے کام کرتی ہیں اور کس درد میں کون سی پین کِلر مؤثر ہو سکتی ہے؟طب کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: آپریشن کے ذریعے خاتون کے دماغ سے تین انچ کا زندہ کیڑا نکال دیا گیا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈسپرین گولی کی کپڑوں کی دھلائی میں حیران کن نتائج کا انکشاف

انسٹا گرام صارفین کو بڑی سہولت فراہم

زمین اپنے گرد گھومنے والے ’’دوسرے چاند‘‘ کو الوداع کہنے کو تیار

وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں کیسے بدل سکتے ہیں؟ جانیے

وائس نوٹ کو پڑھ کیسے سکتے ہیں؟ واٹس ایپ نے طریقہ بتا دیا

سونے سمیت قیمتی دھاتوں کے حصول کی کوشش میں کچرے کے ڈھیروں پر سُلگتی زندگیاں

آخری سٹیج کے کینسر کے علاج میں دیسی غذا کا کردار: سدھو کے دعوؤں سے ڈاکٹرز متفق کیوں نہیں؟

کیمرے سے متعلق واٹس ایپ کا اہم فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ سروسز متاثر، وجہ کیا؟

اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘

بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

بدنام زمانہ ’پارٹی ٹاؤن‘ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ’کبھی غور ہی نہیں کیا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے‘

فیملی تھیراپی کیا ہے اور عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ اس کا حصہ کیوں بنے؟

کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟

جوائنٹ تھراپی کیا ہے جو اداکار عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ لے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی