پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ اور وائی فائی سروسز بند کرنے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کے پیشِ نظر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی وزارت داخلہ کے اعلٰی حکام نے اُردو نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اب تک کی حکمت عملی کے مطابق اتوار کو انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سروسز بند کر دی جائیں گی جبکہ موبائل سروس کھلی رہے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق اگر پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہروں کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا یا اُنہوں نے احتجاج سے متعلق انتظامیہ کی شرائط تسلیم کر لیں تو اس صورت میں انٹرنیٹ بند کرنے کی حکمت عملی تبدیل کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔یاد رہے کچھ روز قبل وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کی درخواست پر عمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نیکٹا نے بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’19 اور 20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان باڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جو پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔‘نیکٹا نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی کا پروفیسر مبینہ جنسی ہراسیت کے الزام میں گرفتار

قلات اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستانیوں کے ازبکستان میں ملازمت کرنے پر پابندی ختم، تحفظ کے لیے ہدایات جاری

کرم میں امدادی قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

لائیو: کرپشن، معاشی تباہی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں: نواز شریف

بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری

کرم میں امدادی اشیاء لے جانیوالے قافلے پر پھر حملہ ، گاڑیوں میں لوٹ مار

پنجاب میں 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

کرم روڈ پر 120 سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم ، خصوصی فورس بھرتی کی جائے گی ، خیبر پختونخوا کابینہ 

کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، کھسر پھسر پر سیٹ کیوں چھوڑوں؟ شیر افضل مروت

لائیو: ضلع کرم میں قافلے پر پھر فائرنگ، وزیراعلیٰ کی سخت کارروائی کی ہدایت

سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی سمیت متعدد کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی

لائیو: عمران خان کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز ورکر یونین کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے باجوڑ سے گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی