ٹرین واقعہ،پی ٹی آئی بھارتی میڈیا اور بی ایل اے کی زبان بول رہی تھی،وفاقی وزیر اطلاعات


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن مکمل ہو چکا ہے،آپریشن میں تمام 33دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے،آپریشن سے پہلے دہشت گردوں نے 21مسافر وں کو شہید کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہارت اور دلیری سے پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ،خودکش بمباروں کو مہارت کے ساتھ ہلاک کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آئی سی سیمہارت سے آپریشن کر کے قوم کو بڑے سانحہ سے بچایا گیا ،بھارتی میڈیا کی طرف سے پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پی ٹی آئی نے افسوسناک واقعہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا۔پی ٹی آئی بھارتی میڈیا اور بی ایل اے کی زبان بول رہی تھی ،کاش پی ٹی آئی ایک دن پاکستانی بن کر سوچتی اور پاکستان کے مفاد کے تحت بات کرتی ،اس آپریشن کے تحت ویریفائی ایبل انفارمیشن کرتے۔آپریشن کے دوران 4ایف سی کے جوان شہید ہوئے ،وزیراعظم نے غازیوں کو شاباش دی ہے،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن لائق تحسین ہے،اس واقعے پرجو سیاست کی گئی اس کی مذمت کرتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے کچھ افراد بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا لے کر چلے ،پاکستان میں ایسے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،کیمرے سے فوٹیجز سامنے آئی جسے نہیں جھٹلایا جا سکتا۔بلوچستان کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بات چیت ہے،عبدالمالک بلوچبی ایل اے ، بھارتی میڈیا کو شکست ہوئی ہے،پی ٹی آئی کو بھی شرمسار ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ چلا رہی تھی اور ایسی زبان بول رہی تھی جو قومی مفاد کیخلاف تھی۔بہادری سے مسافروں کو بچایا گیا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جائےگا،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا،بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی ہے ، بی ایل اے کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی۔تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈوزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے،وزیراعظم کل بلوچستان کا دورہ کریں گے اورلائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

لائیو: جعفر ایکسپریس ٹرین ’دہشت گردی‘ کے پیچھے انڈیا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ

جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے: دفتر خارجہ

جعفر ایکسپریس حملہ: ’ہم 20 لوگ ایک ساتھ تھے، صرف تین زندہ بچ گئے‘

’یورپ جانا ڈراؤنا خواب‘، بہتر مستقبل کی امید ’ڈنکی‘ اب نوجوانوں کے لیے خوف کی علامت

موٹروے ایم 5 پر پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

'ہماری تو عید ہوگئی‘، جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو انجن سے زندہ نکال لیا گیا

آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی