گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی


گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں، یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اس بارے میں کہا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔انسٹاگرام کا ٹک ٹاک کے مقابلے کی ایپ متعارف کرانے کا امکانان کا کہنا تھا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے، اس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔صارفین ایپلی کیشن کو پلے اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک، جاز کیش، ایچ بی ایل، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کربھی لے تو وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبٹیا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری قیمت نظرانداز

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں ہوشیار!

پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو

رولز آف دی گیم کیسے بدلیں گے؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

لائیو: جعفر ایکسپریس ٹرین ’دہشت گردی‘ کے پیچھے انڈیا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی