اسلام آباد میں سرچ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ اس دوران شہر کے مختلف گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں آپریشن کے دوران 70 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ کوہسار کی حدود سے 60 کے قریب گرفتاریاں ہوئیں۔تھانہ بارہ کہو کی حدود سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے35، تھانہ سنگجانی کی حدود سے 45 کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیلپولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان مختلف علاقوں سے جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔گزشتہ روز وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باعث کسی بھی شخص کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کا صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری پر نامعلوم افراد کے حملے کا دعوی

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد چاروں اطراف سے سیل، انٹرنیٹ اور موبائل بند

پولیس نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

لائیو: پنجاب کے لوگ فساد پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

لائیو: پنجاب کے لوگ پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کے ایم این ایز زین قریشی ، عامر ڈوگر اور معین ریاض گرفتار

پی ٹی آئی لیڈر شپ آج ورک فرام ہوم کرے گی، عظمی بخاری

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دی گئیں

ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

کرم میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، حکومتی وفد محفوظ رہا

اسلام آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 300 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد چاروں اطراف سے سیل

یہ لوگ لشکر لے کر آ رہے ہيں تو حکومت بھی ویسے ہی مقابلہ کرے گی: خواجہ آصف

لائیو: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ بند

بشری ٰ بی بی کی طبیعت ناساز ، احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی