لائیو: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ بند


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اپنی پارٹی کو احتجاج اور ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی اور پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد کے بیشتر داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈزون بھی مکمل طور پر سِیل ہے۔مختلف شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروسز معطلپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔جن علاقوں میں جزوی طور پر انٹرنیٹ بحال ہے، وہاں بھی صارفین کو واٹس ایپ اور وی پی این کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے قبل سنیچر کی شام وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک کے بڑے شہروں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہنا تھا کہ ’سکیورٹی سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔‘اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اقداماتوفاقی حکومت نے رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو ہر صورت کٹی پہاڑی پر روکیں۔رینجرز کو 26 نمبر چونگی اسلام آباد پر بھی تین مختلف شفٹوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔پیٹرول پمپس انتظامیہ کے مطابق انہیں اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں کسی وقت بھی پیٹرول پمپس بند کرنے کی ہدایت جاری کی جا سکتی ہے۔تاہم ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی میں پروازیں معطل ہونے کی افواہوں کو مسترد کیا ہے۔راولپنڈی: چکری کے قریب سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاکراولپنڈی چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے ہیں۔اتوار کو صوبہ پنجاب پولیس کی انسداد دہشت گردی کے شعبے (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تھی جس کے بعد دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔‘بیان کے مطابق ’دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔‘’ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔‘اس سے قبل محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف احتجاج کے دوران خودکش حملوں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خودکش حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شیخوپورہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ

لائیو: وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ 

پی ٹی آئی احتجاج: گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

احتجاجی قافلے کی قیادت پر اختلافات ،بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں سخت جملوں کاتبادلہ

پی ٹی آئی کا صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری پر نامعلوم افراد کے حملے کا دعوی

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد چاروں اطراف سے سیل، انٹرنیٹ اور موبائل بند

پولیس نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

لائیو: پنجاب کے لوگ فساد پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

لائیو: پنجاب کے لوگ پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کے ایم این ایز زین قریشی ، عامر ڈوگر اور معین ریاض گرفتار

پی ٹی آئی لیڈر شپ آج ورک فرام ہوم کرے گی، عظمی بخاری

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دی گئیں

ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

کرم میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، حکومتی وفد محفوظ رہا

اسلام آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 300 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی