موٹر وے ایم ٹو، تھری، فور، الیون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ پہنچ گئےترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہے، اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول پر آ گئی ہے۔اسلام آباد میں موبائل فون پرڈیٹا بھی بحال ہو گیا ہے، اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل بروز جمعرات سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 500 مظاہرین گرفتار، علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں

معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، شوکت یوسفزئی

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائیر لائن بنانے کا اعلان

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

آئینی بینچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں صورتحال معمول پر آنے لگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

موٹر وے ایم ٹو، تھری، فور، الیون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لگتا ہے بشریٰ بی بی کو اغوا کیا گیا ، بہن مریم ریاض وٹو

شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، وزیر داخلہ

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی