بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گروارے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران 35 سالہ عمران پٹیل نامی بیٹر اننگ کا آغاز کرنے کیلئے گرائونڈ آیا ہی تھا تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد کی شکایت کی۔چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گےبیٹر نے تھوڑی دیر بعد امپائر کو اپنی حالت کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہیں پویلین میں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم واپس جاتے ہوئے وہ گرائونڈ میں ہی گر گیا۔گرائونڈ میں موجود تمام کھلاڑی عمران پٹیل کی جانب دوڑے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، کرکٹر کی بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔