ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، زیارت، پشین، ژوب، شیرانی اورموسیٰ خیل میں با رش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارکھان اورخضدار میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔وزیراعلی کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی عہدے سے برطرفشیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں اسموگ اور دھند رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور، مردان، نوشہرہ، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی اور ہنگو میں بار ش کا امکان ہے۔کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھل گئے

آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی، وزیر توانائی

ہم ایوارڈز ہماری اسکرینوں پر جگمگانے کیلئے تیار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پونے، کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

وزیراعلی کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی عہدے سے برطرف

’اپنی ڈیلیوری تک گاہکوں کے ساتھ سیکس کرتی رہی‘: دنیا کا پہلا ملک جہاں سیکس ورکرز کو بھی بچوں کی پیدائش پر چھٹی ملے گی

امریکہ، پولیس نے لوگوں کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر 2 بکروں کو پکڑ لیا

جائیداد کی تقسیم کا وہ تنازعہ، جس کی ابتدا بیٹے کے اپنے باپ کے خلاف عدالت جانے سے ہوئی

شامی باغیوں نے حلب پردوبارہ قبضہ کر لیا

’مہنگے ٹکٹ اور متبادل فلائٹس سے چھٹکارا‘: یورپ میں پی آئی اے پر پابندی ختم ہونے سے قومی ایئرلائنز کو کیا فائدہ ہو گا؟

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے

مینز انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی