انتشار پھیلانے والے سنجیدہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،نواز شریف


قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ گروہ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور اقدارسے ناواقف ہیں ،اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائےگی۔عمران خان مزید10،8مہینے جیل میں رہیں گے،فیصل واوڈاخوشحالی کا سفر نہ رکتا تو کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ ہوتی ،نوجوان نسل کو پر امن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔اب ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار ی عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے،انتشار پھیلانے والے سنجیدہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کو مؤثر طریقے سے اپنا کردارادا اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہیئں۔سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہعلاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے عرفان صدیقی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشافایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا ،تعمیروترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت نہ ہوتی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت

کراچی میں گھریلو خاتون نے ڈکیتی کی کوشش کس طرح ناکام بنائی؟

لائیو: اوورسیز کو ای ووٹنگ کی سہولت دینا ’غیرمحفوظ‘ ہے: الیکشن کمیشن

لائیو: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے سات رکنی وفد کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پنجاب کو تاریخ ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، رانا تنویر حسین

چیف جسٹس سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی