
اہم نکات:چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی: عمر ایوبایک ارب ڈالر کی ادائیگی، آئی ایم ایف کی ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گیسرکاری ملازمین سے سیکریٹریٹ کو یرغمال نہیں بننے دیں گے: وزیر قانونپرویز خٹک کی جمیعت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کی تردیدمصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش سرد خانے منتقلچیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی: عمر ایوباپوزیشن کے سات رُکنی وفد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی۔‘تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ’چیف جسٹس کو بتایا کہ وکلا کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔‘انہوں نے کہا کہ ’عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔‘عمر ایوب نے بتایا کہ ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں جیل ٹرائل کے بجائے اوپن ٹرائل ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ نے لاپتا افراد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے جوڈیشل کمیشن سمیت قانونی نکات پر تجاویز مانگی گئیں۔’ہم نے بتایا کہ آپ کی عدالت کے حکم کو کوئی سمجھتا ہی نہیں۔ ہم نے بتایا کہ ہمارے ممبران کو کیسے جبری طور پر گمشدہ کیا گیا۔‘چیف جسٹس نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت کیوں دی؟سرکاری ملازمین سے سیکریٹریٹ کو یرغمال نہیں بننے دیں گے: وزیر قانونوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے پاک سیکریٹریٹ چوک پر احتجاج کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ’گزشتہ روز بھی احتجاجی ملازمین کی وجہ سے راستے بند تھے۔ اسلام آباد پولیس نے پُرامن سرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔‘اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’پُر امن احتجاج کرنا سب کا قانونی حق ہے۔ سرکاری ملازمین سے سیکرٹریٹ کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’میری اطلاع کے مطابق تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ اگر ایسا ہے تو میں وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے بات کروں گا۔‘وزیر قانون نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ کوارڈینیشن کمیٹی بنی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سرکاری ملازمین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ متعلقہ وزیر ایوان میں آ کر بات کریں گے۔‘پرویز خٹک کی جمیعت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کی تردیدسابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے جمیعت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میری مولانا فضل الرحمان سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔ جے یو آئی (ف) ‘میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں۔‘چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی اور اسی میچ میں پاکستان کے اوپنر فخر زمان زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔میگا ایونٹ کادوسرا میچ دبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں انڈیا نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔ایک ارب ڈالر کی قسط، آئی ایم ایف کی ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گیعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کا وفد سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے کے لیے آئندہ ماہ مارچ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینسی نے بتایا کہ پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پہلے جائزے کے لیے ٹیم مارچ کے اوائل سے وسط تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کامیاب جائزے کی صورت میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گذشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی اُمید ہے۔آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پاکستان کے لیے آخری ثابت ہو سکتا ہے؟مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش سرد خانے منتقلکراچی کے مواچھ گوٹھ قبرستان میں مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی ہے۔عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ ’مقتول کا جسم جل جانے کی وجہ سے میڈیکل ٹیم کو نمونے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔‘میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کرلیے ہیں جن کی جانچ کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔کراچی: دوست ہی دوست کا قاتل، ’مصطفیٰ عامر کی لاش کو گاڑی سمیت جلایا گیا‘چیئرمین سینیٹ کی غیرحاضری موضوع بحث، ’سب منانے جائیں گے‘سینیٹ کے اجلاس سے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی مسلسل غیر حاضری موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔سینیٹ اجلاس پریزائیڈنگ افسرعرفان صدیقی کی زیرصدارت جاری ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ’چیئرمین سینیٹ ایوان میں مسلسل نہیں آ رہے۔ انہوں نے اعجازچوہدری کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے تھے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا۔‘شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’ہم سب مل کر یوسف رضا گیلانی کو منائیں گے۔ حکومت اوراپوزیشن کے سینیٹرز منانے جائیں گے۔‘اوورسیز کو ووٹ کا حق، ’بتایا جائے اب تک کیا اقدامات کیے گئے‘سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ ’بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔‘عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن کو دو ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شیخ رشید نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔افغانوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے دو ایجنٹ گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو پشاور میں وزیرستان پلازے میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایف آئی اے امیگریشن لائزان آفس اٹلی کی رپورٹ پر عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر کابل سے سعودی عرب سمگل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ریاض: پاکستان اور بحرین کا میڈیا تعاون کو وسعت دینے کا عزموفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ریاض میں اپنے بحرینی ہم منصب رمضان بن عبداللہ النعیمی سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بحرین اور پاکستان کے سٹیٹ میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز دی۔اس موقع پر بحرین کے وزیر اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بحرین اور پاکستان کے تعلقات قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی کے تحت مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔‘عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی نہیں، ’یہ لوگ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں‘ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ان کی فیملی، وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ملاقاتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں۔ جب جس کا دل چاہتا ہے پہنچ جاتا ہے۔‘عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ’خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔‘آرمی چیف کا برطانیہ کے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہپاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ کی جدّت کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا۔عمران خان کسی ڈیل کا حصّہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیفخیبرپختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ’تحریک انصاف کے بانی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے۔ قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔‘وزیر مواصلات علیم خان کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقاتوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مراکش میں گلوبل منسٹریل کانفرنس کے موقع پر فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے خیر سگالی سے بھر پور جذبات کا اظہار کیا۔ علیم خان نے کہا کہ ’فلسطینی بھائیوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے دل دھڑکتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کی اخلاقی، سفارتی اورہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔‘اس موقع پر فلسطین کے وزیر ٹرانسپورٹ طارق حسینی زاراب نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ گلوبل منسٹریل کانفرنس میں مالدیپ، عمان، فلسطین اور بنگلہ دیش کے وزراء نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقاتیں کیں۔