میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار


پاکستان کے سب سے بڑے یوتھ ایونٹ ’’میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ‘‘ کا چھٹا ایڈیشن تین روزہ بھرپور سرگرمیوں، ثقافتی تقریبات اور کامیاب شخصیات کے اعزاز میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ سمٹ زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوا اور خیبر پختونخوا حکومت، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور اور جیل خانہ جات کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔سونا 2 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیااس ایونٹ میں 12,000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں طلباء، کاروباری افراد، پالیسی سازاور صنعت کے ماہرین شامل تھے، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدت طرازی کے فروغ کی علامت ہے۔تقریب کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان ہمایوں خان نے کیا جنہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایسے وسائل فراہم کرنا ہے جو انہیں مستقبل میں ترقی اور اختراع کی راہ پر گامزن کر سکیں۔چیف جسٹس کا ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلانسمٹ میں 30 سے زائد ماہرین نے شرکت کی جنہوں نے سائبر سیکیورٹی،مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔اس سمٹ کی ایک خاص بات ’’کلچرل نائٹ‘‘ تھی جس میں پختون، ہزارہ، چترال اور گلگت بلتستان کے روایتی رقص اور موسیقی کو پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی کھانوں اور ہنر مندوں کے تیار کردہ دستی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔ٹیکنالوجی، تعلیم، کھیل، صحافت اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوخیبر پختونخوا کے فخرایوارڈزدیے گئے۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروتایوارڈ حاصل کرنے والوں میں احسان ظفر عباسی (ینگ پاکستانی انوویٹر)،آفتاب احمد (بانی اور سی ای او، ASSORT TECH)،کاشف علی (بانی اور سی ای او، TechKhwa)،فیاض احمد (بانی ڈائریکٹر، جناح بیسک اسکولز اینڈ کالجز مانسہرہ)،جمشید برکی (ٹریول ولاگر)،عدنان خان (سماجی کارکن اور فلاحی شخصیت)،زوہا ملک شیر (سی ایس ایس افسر)،حذیفہ بہرام (سی ای او، LetsGrow)،اقرا وکیل خان (کراٹے اور جوجِتسو گولڈ میڈلسٹ)،فرزانہ علی (صحافی)،ڈاکٹر محب آفریدی (بانی اور سی ای او، HBK Arena)،عقلیم اورکزئی (رہنما اور سماجی کارکن)،مسعود آفریدی (GTF تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن)،آسیہ خان (کاروباری خاتون اور سابق وزیر)،عبیداللہ خان (مارشل آرٹس چیمپئن) شامل تھے ۔صحافت میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خیبر پختونخوا کے 14 صحافیوں کو ’’بہترین صحافی ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں ارشد عزیز ملک، یاور عباس، عدنان خان، عدیل سعید، سید عدنان، سیف اللہ کوہستانی، ڈاکٹر بخت زمان، احتشام خان آفریدی، خالدہ نیاز، رضیہ محسود، شہاب الرحمن، اظہار اللہ، بلال احمد، اور یاسر حسین تھے ۔خیبر پختونخوا حکومت کا طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلانپاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظرخیبر پختونخوا کے 17 بہترین مواد تخلیق کرنے والوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے جن میں منایل احمد، حرا فیاض، رہام عالمگیر، حانیہ فہمی، زہرا عباس، تحریم اعوان، سدرہ تول منتہی، جلال الرحمان، بلال نقیب، حرم ندیم، حریرہ احمد، میان کاشف احمد، پشاور جنکیز، سدرہ زیب، انس خان، اویس جان، اور اماما خالد شامل تھے۔اس موقع پر میٹرکس پاکستان کے بانی اور سی ای او حسن نثار نے سمٹ کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک تقریب نہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور حوصلے کو اجاگر کرنے کی ایک تحریک ہے۔ ہم ماہرین اور نوجوان رہنماؤں کے درمیان پل کا کردار ادا کرکے ایک ایسی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں جو عالمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔نئے صوبے پاکستان کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،ماہرینمیٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ نے اپنی وسیع شرکت اور متنوع سرگرمیوں کے ساتھ نوجوانوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ سمٹ قیادت، اختراع، اور ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کا ایک موثر ذریعہ بن چکا ہے جو پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو تیار کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز اور 26ویں ترمیم پر بات ہوئی‘

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی‘

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، جیل میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کو پریشان کیا جاتا ہے: تحریک انصاف

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن،6خوارجی ہلاک

عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی