ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف


سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے ای ووٹنگ کو غیر محفوظ قرار دیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے اور اس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں جمع کرائی جا چکی ہے۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے انکشاف کیا کہ ای ووٹنگ سسٹم پر 1 سے 3 گھنٹے تک سنگین سائبر حملہ ہوا، جبکہ انڈیا، اسرائیل اور فلپائن سے بھی ہیکنگ کی کوشش کی گئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہر اوورسیز پاکستانی کو رسائی دینے سے ہیکنگ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ اگر ای ووٹنگ سے اتنا خطرہ ہے تو پھر فائر وال کیا کام کرتی ہے؟جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ نظام ناکام ہوا تو کیا اس کی ذمہ داری سپریم کورٹ پر عائد ہوگی؟ وکیل عزیر بھنڈاری نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر رہا ہے کیونکہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل عارف چوہدری کے دلائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے تو پھر پارلیمان کو بند کر دینا چاہیے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیااس پر وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ درحقیقت پارلیمان چلانے کے لیے سپریم کورٹ کو بند کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کی رپورٹس تمام فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیاوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے حق سے متعلق کیس کی تاریخ 2018 میں شروع ہوئی تھی، جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیے ای ووٹنگ نظام متعارف کرانے کی تجویز دی۔ اس پر ملک بھر میں مختلف جماعتوں اور حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے، خصوصاً اس بات پر کہ ای ووٹنگ میں سیکیورٹی کے مسائل ہو سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہیکنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔2020 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا، جس میں 35 حلقوں میں تجرباتی طور پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تاہم، جیسے جیسے یہ پائلٹ پراجیکٹ آگے بڑھا، مختلف سیکیورٹی خدشات سامنے آئے اور ای ووٹنگ کے سسٹم پر سائبر حملے شروع ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے ای ووٹنگ کو غیر محفوظ قرار دیا اور اس پر مزید کارروائی کی ضرورت کا عندیہ دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز اور 26ویں ترمیم پر بات ہوئی‘

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی‘

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، جیل میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کو پریشان کیا جاتا ہے: تحریک انصاف

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن،6خوارجی ہلاک

عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی