عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کرآئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں،پاکستان امریکہ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے نئی ہدایات کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی،عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکہ عدالت میں رہائی سے متعلق پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان نے عدالت کو حیرت میں ڈال دیا،عدالت نے عافیہ صدیقی کی امریکہ عدالت میں رہائی کی درخواست پر حکومت کو کیا اعتراضات اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کے بتائیں امریکہ عدالت میں دائر عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں،پاکستان امریکہ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں،جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کہاکہ شکیل آفریدی امریکہ کے لیے کیوں اہم ہیں،شکیل آفریدی کے کیس کو اسٹیٹس کیس ہے؟ عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہاکہ شکیل آفریدی سزا یافتہ ہیں اپیل پشاور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق نے کہاکہ شکیل آفریدی پر جاسوسی سمیت معاونت کا الزام ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے 19 فروری کو جواب جمع کروادیا ہے، جوباییڈن نے درخواست مسترد کردی لیکن خط کا جواب نہیں دیا۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کہاکہ وائٹ ہاؤس نے خط کا جواب ہی نہیں دیا بلکہ acknowledge بھی نہیں کیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کے بتائیں امریکہ عدالت میں دائر عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کرآئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز اور 26ویں ترمیم پر بات ہوئی‘

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ’عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی‘

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، جیل میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کو پریشان کیا جاتا ہے: تحریک انصاف

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن،6خوارجی ہلاک

عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

آئی ٹی گریجویٹس کی تربیت، خیبر پختونخوا حکومت کا دو سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

ای ووٹنگ سسٹم پر انڈیا، اسرائیل سے ہیکنگ کی کوشش کی گئی، ڈائریکٹر آئی ٹی کا سپریم کورٹ میں انکشاف

میٹرکس سمٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے،حسن نثار

چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے کیا اہم مطالبات پیش کیے؟

وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی